وسیم اکرم نے دورہ نیوزی لینڈ کیلئے منتخب ٹیسٹٹیم کو متوازن قرار دیدیا

نیوزی لینڈ کی وکٹیں اور کنڈیشنز آسان نہیں ہوں گی، گرین شرٹس کو جیتنے کیلئے بھرپور محنت کرنا ہوگی،وسیم اکرم

منگل 15 نومبر 2016 17:24

وسیم اکرم نے دورہ نیوزی لینڈ کیلئے منتخب ٹیسٹٹیم کو متوازن قرار دیدیا
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 15 نومبر2016ء) قومی ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم کا کہنا ہے کہ نیوزی لینڈ کی وکٹیں اور کنڈیشنز آسان نہیں ہوں گی، گرین شرٹس کو جیتنے کیلئے بھرپور محنت کرنا ہوگی۔علامہ اقبال میڈیکل کالج لاہور میں ذیابطیس بارے آگاہی سیمینار میں وسیم اکرم خصوصی طور پر شریک ہوئے۔ انہوں نے شوگر کو کلین بولڈ کرنے کے گر بتائے۔

(جاری ہے)

سیمینار کے بعد میڈیا سے گفتگو سابق کپتان نے دورہ نیوزی لینڈ کیلئے منتخب کی جانے والی ٹیم کو متوازن قرار دے دیا۔ وسیم اکرم نے کہا کہ نیوزی لینڈ کی کنڈیشنز شاہینوں کیلئے اصل امتحان ثابت ہوں گی، امید ہے کہ پاکستانی ٹیم بہتر کارکردگی دکھائے گی۔تقریب کے اختتام پر لوگوں کو آگاہی فراہم کرنے کیلئے وسیم اکرم نے مشیر صحت سلمان رفیق کے ساتھ مل کر علامتی واک بھی کی۔

متعلقہ عنوان :