ورلڈ ٹور فائنلز ، اینڈی مرے اور کائی نشکوری کی کامیابی

اینڈی مرے نے کروشیا کے مارن چیلچ ، کائی نشکوری نے سوئٹزرلینڈ کے ستینی سلاس واورینکا کو یکطرفہ مقابلے میں ہرایا

منگل 15 نومبر 2016 17:24

ورلڈ ٹور فائنلز ، اینڈی مرے اور کائی نشکوری کی کامیابی
لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 15 نومبر2016ء) برطانوی ٹینس سٹار اینڈی مرے نے کروشیا کے مارن چیلچ ، کائی نشکوری نے سوئٹزرلینڈ کے ستینی سلاس واورینکا کو یکطرفہ مقابلے میں ہرا دیا۔لندن میں جاری ورلڈ ٹور فائنلز میں برطانوی ٹینس سٹار اینڈی مرے اور جاپان کے کائی نشکوری نے اپنے اپنے میچز جیت لیے ۔

(جاری ہے)

افتتاحی گروپ میچ میں اینڈی مرے اور کروشیا کے مارن چیلچ آمنے سامنے ہوئے ۔

عالمی نمبرایک مرے نے پہلا سیٹ چھ تین سے اپنے نام کیا ۔ برطانوی ٹینس سٹار نے دوسرا سیٹ چھ دوسے جیت کر ایونٹ میں فاتحانہ آغاز کر دیا ۔ جاپان کے کائی نشکوری اور سوئٹزرلینڈ کے ستینی سلاس واورینکا کے درمیان مقابلہ یکطرفہ رہا ۔ کائی نشکوری نے سٹریٹ سیٹس میں چھ دو اور چھ تین سے کامیابی سمیٹی ۔