آسٹریلوی فرنچائزڈٹیم پر بھاری جرمانہ

پرتھ اسکارچرپر تنخواہ کے نظام کی خلاف ورزی کرنے پر بھاری جرمانہ عائدکیا گیا

منگل 15 نومبر 2016 17:25

آسٹریلوی فرنچائزڈٹیم پر بھاری جرمانہ
سڈنی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 15 نومبر2016ء) آسٹریلوی ڈومیسٹک فرنچائزڈٹیم پرتھ اسکارچرپر2016/17 کی بگ بیش ٹوئنٹی20لیگ کے دوران تنخواہ کے نظام کی خلاف ورزی کرنے پر بھاری جرمانہ عائد کردیاگیاہے۔کرکٹ آسٹریلیاکے مطابق پرتھ اسکارچرنے سیلری نظام کی خلاف ورزی کی نشاندہی بھی ازخودہی کی ہے جو اپنی مقررہ 1.3ملین ڈالرزسے پانچ ہزارڈالرزتجاوزکرگئی۔

(جاری ہے)

جس کی بنا پر اس پر ڈیڑھ لاکھ ڈالرزکا جرمانہ عائد کیاگیاہے اور ساتھ ہی وارننگ بھی دی گئی ہے کہ وہ مزید پانچ سالوں کے دوران سیلری نظام کی خلاف ورزی نہیں کرسکتے وگرنہ اس کی معطلی بھی ہوسکتی ہے۔کرکٹ آسٹریلیاکے ترجمان کے مطابق پرتھ اسکارچرزنے اپنی غلطی مانتے ہوئے جرمانہ بھی قبول کرلیاہے۔واضح رہے کہ بگ بیش لیگ کا آنے والا ٹورنامنٹ 20دسمبر سے شروع ہوناہے جس میں پرتھ اسکارچرزاپنا پہلا میچ 23دسمبرکو کھیلے گی۔

متعلقہ عنوان :