روسی چینی طلباء کے مقابلہ پکوان نے ثقافتی تبادلے کی چاشنی میں اضافہ کر دیا

منگل 15 نومبر 2016 17:25

ولا ڈ ی ووسٹوک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 15 نومبر2016ء)روسی اور چینی کالج طلباء نے منگل کو یہاں پکوان مقابلے کا اہتمام کیا ، اس طرح مشرق بعید میں روسی علاقہ پریمول سکائی اور ہمسایہ شمال مشرقی چینی صوبہ ہیلانگ جیانگ کے درمیان جاری ثقافتی تبادلے کے پروگرام میں ایک اور چاشنی کا اضافہ کر دیا ، فارایسٹرن فیڈرل یونیورسٹی میں منعقدہ پکوان مقابلے میں روسی شرکاء کا تعلق یونیورسٹی کے بائیو میڈیسن سکول سے تھا ،چینی مہمانوں کے ساتھ مسابقت کی دوڑ میں انہوں نے ایشیائی یورپی اور روسی طرز کے کھانے د و گھنٹوں کے اندر تیار کر کے سجادیئے ، یہ مقابلہ ہیلانگ جیانگ صوبے کے ایام کے عنوان سے صوبائی ثقافتی پروگرام کا حصہ تھا جس میں فورم ، نمائشیں اور محافل موسیقی شامل ہیں ،یہ مقابلہ ولاڈی ووسٹوک میں گذشتہ روز شروع ہوا ہے ،ولا ڈ ی ووسٹوک میں پرائی مور سکائی کا انتظامی مرکز ہے ، بائیو میڈیسن سکول کے ڈائریکٹر یوری کھوٹم چینکو نے کہا کہ یہ اس قسم کا پہلا مقابلہ ہے جو فارایسٹرن فیڈرل یونیورسٹی میں پہلی دفعہ منعقد کیا ہے ۔