چینی سیاح زلزلے سے متاثرہ معیشت کی بحالی کیلئے اہمیت کے حامل ہیں رہنما نیوزی لینڈ ٹورازم

منگل 15 نومبر 2016 17:27

ویلنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 15 نومبر2016ء)چینی سیاح زلزلے کے بعد شمالی کینٹربری کی معیشت بالخصوص ساحلی نظارے اور ویل مچھلیوں کے نظارے کی وجہ سے مشہور نیوزی لینڈ کے زلزلے سے متاثرہ قصبہ کائی کورا کی بحالی کیلئے اہم ہونگے ، یہ بات ٹورازم انڈسٹری گروپ کے ایک رہنما نے منگل کو چینی خبر رساں ایجنسی شنہوا کو بتائی ہے ۔

(جاری ہے)

ٹورازم انڈسٹری او ٹی آر ووا (ٹی آئی اے )کے چیف ایگزیکٹو کرس رابرٹ نے کہا کہ ٹورازم انڈسٹری اور حکومتی ادارے چین اور نیوزی لینڈ کے تیزی سے فروغ پذیر اور دوسری سب سے بڑی سیاحتی مارکیٹ میں 7.5درجے کے زلزلے جس میں شمالی کینٹر بری کے علاقے میں دوافراد ہلاک ہو گئے کے پیش نظر اعتماد کے فروغ کیلئے اقدام کررہے ہیں ۔

رابرٹ نے کہا کہ ٹورازم اور حکومتی ادارے چین میں رد عمل کا بغور جائزہ لے رہے ہیں ، نیوزی لینڈ کے سیاحت کے سربراہوں نے گذشتہ پیر کو آنے والے ہلاکت خیز زلزلے کے بعد ممکنہ چینی سیاحوں سے فوری اپیل کی تھی کہ وہ اپنے سفری منصوبے منسوخ نہ کر ے ۔