بنیادی قانون کی خلاف ورزی کرنے پر ہائیکورٹ کی عدالت عالیہ نے دو منتخب ارکان اسمبلی کو نا اہل قراردیدیا ہے

منگل 15 نومبر 2016 17:27

ہانگ کانگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 15 نومبر2016ء) ہانگ کانگ کی عدالت عالیہ نے منگل کو حلف اٹھاتے وقت چینی قوم کی توہین کرنیوالی زبان استعمال کرنے پر جو کہ بنیادی قانون اور مقامی قانون کے منافی ہے پر عوامی کانگرس کے دو منتخب ارکان کو نا اہل قراردیا ہے ، یہ رولنگ ہانگ کانگ کے خصوصی انتظامی علاقے کی حکومت اور چیف ایگزیکٹو لیونگ چن ۔

(جاری ہے)

ینگ کی طرف سے جوڑے کو حلف اٹھانے کا دوسرا موقع دینے کیلئے قانون ساز اسمبلی کی کونسل کے صدر کی طرف سے کئے جانیوالے فیصلے کے خلاف گذشتہ ماہ داخل کئے جانیوالے عدالتی نظر ثانی کے بعد دی گئی ہے ، کانگرس کے دو منتخب ارکان لیونگ چنگ ۔ ہینگ اور یائو وائی ۔چنگ نے بارہ اکتوبر کو حلف وفاداری کی تقریب میں اپنے حلف پڑھتے ہوئے چینی قوم کی توہین کرتے ہوئے ہتک آمیز زبان استعمال کی ، اس کے حلف کو ناجائز قرار دیا گیا ۔

متعلقہ عنوان :