چین نے کراس بارڈر ای کامرس امپورٹس سپرویژن کیلئے ٹرانزیشن مدت میں توسیع کر دی

منگل 15 نومبر 2016 17:27

بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 15 نومبر2016ء) چین کراس بارڈر ای کامرس پرچون ،درمدآت کی اپنی نگرانی کی عبوری مدت میں 2017ء کے اواخر تک توسیع دے گا تا کہ ای کامرس پرچون کھپت کی حوصلہ افزائی کی جا سکے ۔ یہ بات وزارت تجارت ( ایم او سی ) نے منگل کو بتائی ہے ۔

(جاری ہے)

سٹیٹ کونسل( چینی کابینہ ) نے فیصلہ کیا ہے کہ کراس بارڈر ای کامرس ریٹیل امپورٹ سپرویژن کی مدت کیلئے ایک سال کی ٹرانزیشن مدت ہو گی جو گیارہ مئی 2016ء سے شروع ہوئی ہے جس کے دوران پائلٹ سپرویژن ماڈل کا اجراء کیا جائے گا ، پائلٹ سپرویژن ماڈل میں متعدد سہل طریقہ ہائے کار مثلاً کسٹم کی رسائی یا درآمدی پر مٹوں کے بارے میں کم جانچ پڑتال شامل ہے ، پائلٹ سپر ویژن پروگرام جس کا تجربہ ٹیان جن ،شنگھائی ، ہانگ جو اور زینگ جو میں کیا جارہا ہے نے کراس بارڈر ای کامرس ریٹیل درآمدات کے فروغ میں اہم کردار ادا کیا ہے اور کمپنیوں کو زیادہ منظم بنانے کی حوصلہ افزائی کی ہے ۔

یہ بات ایم او سی نے آن لائن اعلامیہ میں بتائی ہے لہذا ایم او سی نے فیصلہ کیا ہے کہ ٹرانزیشن مدت کو 2017ء کے اواخر تک بڑھایا جائے تا کہ کراس بارڈر ای کامرس ریٹیل درآمدات کیلئے صحت مندانہ ماحول فراہم کیا جا سکے۔

متعلقہ عنوان :