چینی بحریہ کا فریگیٹ دوطرفہ مشقوں میں حصہ لینے کیلئے پاکستان پہنچ گیا

مشترکہ دوطرفہ مشقیں دونوں دوست ممالک کی بحریہ کے درمیان عظیم تعاون ہے

منگل 15 نومبر 2016 17:27

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 15 نومبر2016ء) چینی بحریہ فریگیٹ ہینڈا ن پانیوں میں دوطرفہ مشترکہ مشقوں میں حصہ لینے کیلئے پاکستان کے جنوبی بندرگاہ شہر کراچی میں منگل کو لنگر انداز ہو گیا ، اس فریگیٹ کا جو کہ خلیج عدن کیلئے چوبیسویں چینی بحریہ کے بیڑے کے قافلے میں شامل ہے کا پاکستانی بحرہ ، چینی حکام اور سفارتکاروں نے کراچی کے پاکستانی بحریہ ڈاکیارڈ میں پرجوش خیرمقدم کیا ۔

اپنے پروگرام کے دوران ہینڈن 15نومبر سے 21نومبر تک پاکستانی بحریہ کے ساتھ مشترکہ مشقوں میں حصہ لے گا ، ان مشقوں کا مقصد دوطرفہ تربیتی سطح میں اضافہ کرنا ،ٹیکٹکس تبادلوں کو فروغ دینا اور انسداد قزاقی میں تجربات کا تبادلہ کرنا ہے ،مشقوں میں دھمکیوں کے تحت بندرگاہ چھوڑ نے ،نشانہ بازی اور رات کے وقت گشتی نگرانی جیسے قریباً درجنوں کا م شامل ہونگے ، طرفین کے درمیان مختصر ملاقات کے دوران پاکستانی بحریہ کے کموڈور ذکاء الرحمن نے قزاقی کیخلاف خلیج عدن میں ہینڈان کے کردار تعریف کی اور کہا کہ چین پاکستان کا بہترین دوست اور برادر ملک ہے ، ہم نے دوطرفہ مشقوں کا اہتمام کیا ہے جن کے بارے میں امید ہے کہ وہ انتہائی کامیاب ، مفید اور فائدہ مند ہونگی اور ان سے ہمار ے دوطرفہ تعلقات مزید مستحکم ہونگے ۔

(جاری ہے)

چین کی جانب سے مشترکہ مشقوں کے چیف افسر چائی چنگ ٹائو نے کہا کہ ہمیں امید ہے کہ ہماری مشترکہ دوطرفہ مشقیں انتہائی کامیاب رہیں گے ،یہ دونوں دوست ممالک کی بحریہ کے درمیان عظیم تعاون ہے ، چائی نے 24ویں چینی بحری بیڑے قافلے کا کا تعارف کرایا ۔

متعلقہ عنوان :