چیف جسٹس آزاد کشمیر و چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل جسٹس محمد اعظم خان کی زیر صدارت اسلامی نظریاتی کونسل آزاد جموں وکشمیر کا 93واں اجلاس (کل)سپریم کورٹ بلڈنگ مظفرآباد میں ہوگا

منگل 15 نومبر 2016 17:28

مظفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 15 نومبر2016ء) چیف جسٹس آزاد جموں وکشمیر و چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل جسٹس محمد اعظم خان کی زیر صدارت اسلامی نظریاتی کونسل آزاد جموں وکشمیر کا 93واں باقاعدہ اجلاس 17نومبر 2016بروز جمعرات 10:00بجے صبح سپریم کورٹ بلڈنگ مظفرآباد میں ہوگا۔

(جاری ہے)

اجلاس میں اراکین کونسل مفتی کفایت حسین نقوی ، علامہ سید غلام یاسین شاہ گیلانی ، مولانا محمد امتیاز صدیقی ، مولانا محمد اسحٰق خان المدنی ، مولانا محمد خورشید خان ، مولانا قاری عتیق الرحمان ، چوہدری منصف داد ایڈووکیٹ اور ڈاکٹر محمد اقبال مجددی کے علاوہ دیگر متعلقہ حکام شرکت کریں گے ۔

اجلاس میں رائج الوقت قوانین آزا د جموں وکشمیر اوقاف ایکٹ مجریہ 1960آزاد جموں وکشمیر انجمن ہا امداد باہمی کا قانون مجریہ 1967بیت المال پراپرٹی ایکٹ 1950، آزاد جموں وکشمیر تعلیمی محصول کا قانون مجریہ 1975ء ویسٹ پاکستان ہائی ویز آرڈیننس ( ایڈاپٹیشن ) مجریہ 1984ء ،کونسل کی سابقہ سفارشات پر عملدرآمد ، کونسل سیکرٹریٹ سے متعلقہ زیر کار امور پر جاری پیش رفت کاجائزہ اور مقبوضہ جموں وکشمیر میں بھارتی حکومت کی طرف سے انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں ، فرقہ واریت ، دہشت گردی و اسلامی اتحاد پر غور وخوض کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :