مسلم لیگ (ن) کی منتخب جمہوری حکومت کے خلاف احتجاج کرنے والوں کا اپنا کردار گھنائونا ہے‘میڈیکل کالج اور تعلیمی پیکج کی آڑ میں مسترد شدہ ٹولہ احتجاج کے نام پر آزاد کشمیر میں افراتفری پھیلانا چاہتا ہے

ترجمان پی این پی کا جاری بیان

منگل 15 نومبر 2016 17:28

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 15 نومبر2016ء) مسلم لیگ (ن) کی منتخب جمہوری حکومت کے خلاف احتجاج کرنے والوں کا اپنا کردار گھنائونا ہے۔میڈیکل کالج اور تعلیمی پیکج کی آڑ میں مسترد شدہ ٹولہ احتجاج کے نام پر آزاد کشمیر میں افراتفری پھیلانا چاہتا ہے۔

(جاری ہے)

وزیراعظم راجہ فاروق حیدر خان کی حکومت پر تنقید کرنے والوں کو میرٹ گڈ گورننس اداروں کی بہتری،انصاف کی فراہمی اور پسماندہ علاقوں کی ترقی ہضم نہیں ہو رہی پی این پی مسلم لیگ ن کی حکومت کے خلاف کسی بھی تحریک کا حصہ نہیں بنے گی۔

پی این پی کے ترجمان نے کہا ہے کہ آزاد حکومت کو ابھی تین ماہ ہوئے ہیںجو لوگ پانچ سال اقتدار میں رہے انہیں عوام نے مسترد کر دیا ہے اور اب وہ اپنی سیاست بچانے اور شکست کا بدلہ لینے کیلئے احتجاجی تحریک کی باتیں کر رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :