بھارتی فائرنگ سے شہید ہونیوالا کہیان کائی منجہ کا رہائشی نوجوان سپرد خاک

نماز جنازہ میں سیاسی و سماجی شخصیات اور عوام علاقہ کی بڑی تعداد میں شرکت

منگل 15 نومبر 2016 17:28

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 15 نومبر2016ء) بھارتی فائرنگ سے شہید ہونیوالا کہیان کائی منجہ کا رہائشی نوجوان سپرد خاک، نماز جنازہ میں سیاسی و سماجی شخصیات اور عوام علاقہ کی بڑی تعداد میں شرکت، سماجی تنظیموں کی طرف سے خراج عقیدت پیش کیا گیا، تفصیلات کے مطابق بھارت کیطرف سے بھمبھر سیکٹر پر فائرنگ کے نتیجہ میں شہید ہونیوالو ں میں کائی منجہ کہیان کا رہائشی حوالدار ابرار بھی شامل ہے شہید ابرار کی گزشتہ روز اپنے آبائی گاوں میں نماز جنازہ ادا کی گئی جس میں علاقی کی سیاسی و سماجی شخصیات اور عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی ، دریں اثنا صدر دکھی ویلفئیر ایسوسی ایشن ظہور افسر عباسی،صدر کاوش ویلفئیر فاونڈیشن محمد ایوب اعوان،صدر انجمن تاجراں ہٹیاں دوپٹہ بازار اشتیاق برکت اعوان، جنرل سیکرٹری چوہدری عجائب حسین، سابق پی آر او وزارت مواصلات چوہدری وقار نذیر، گاش ویلفئیر سوسائٹی کے صدر شیخ مشتاق، خواجہ خورشید، محمد قیصر و دیگر نے شہید ابرار کی خدمات کو خراج عقیدت پیش کیاہے اور لواحقین کے صبرو جمیل اور شہید ابرار کے درجات کی بلندی کے لیے دعا کی ہے،

متعلقہ عنوان :