دبئی :سکول انتظامیہ سٹوڈنٹس کو فیس کی عدم ادائیگی کی بناء پر نہیں نکال سکتی۔

منگل 15 نومبر 2016 17:14

دبئی :سکول انتظامیہ سٹوڈنٹس کو فیس کی عدم ادائیگی کی بناء پر نہیں نکال ..

دبئی(اردو پوائنٹ،تازہ ترین اخبار،15نومبر،2016) دبئی میں سکول انتظامیہ کو سختی سے منع کر دیا گیا ہے کہ وہ بچوں کو فیس کی عدم ادائیگی کی بناء پرسکول سے نہیں نکال سکتے۔اس وقت ایک بچے کی فیس 12000سے 45000درہم سالانہ لی جا رہی ہے۔

(جاری ہے)

اس سلسلے میں ایک اہم فیصلہ اس وقت دیکھنے میں آیا جب دو انڈین سکولوں کی جانب سے ایک سرکولر جاری کیا گیاکہ 20تاریخ کے بعد کسی بھی طالبعلم کو کلاس میں بیٹھنے کی اجازت نہیں ہو گی۔

اس کے جواب میں نالج اینڈ ہیومن ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے چیف محمد داروش نے یہ بیان دیتے ہوئے کہا کہ سکول انتظامیہ کسی بچے کو فیس کی عدم ادائیگی کی بناء پرسکول سے نہیں نکال سکتی۔اور نہ ہی امتحان میں بیٹھنے سے روک سکتی ہے۔تاہم والدین کو چاہیے کہ وہ فیس کو بروقت ادا کریں۔ لیکن عدم ادائیگی کی صورت میں بچے کا مسقبل خراب نہیں ہو گا۔

متعلقہ عنوان :