وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثارکی برطانوی وزیراعظم سے ملاقات

ملاقات میں دوطرفہ تعلقات اور عالمی امورپرتبادلہ خیال،بھارت کی جارحانہ سوچ خطے کی سلامتی کیلئے خطرہ ہے،آپریشن ضرب عضب سے دہشتگردی ختم کرنے میں مددملی،چوہدری نثار۔۔2017ء میں پاکستان کے دورے کیلئے منتظرہوں۔برطانوی وزیراعظم

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ منگل 15 نومبر 2016 17:18

لندن(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔15نومبر2016ء) :وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثارعلی خان نے برطانوی وزیراعظم سے ملاقات کی،جس میں دوطرفہ تعلقات اور عالمی امورپرتبادلہ خیال کیاگیا۔چوہدری نثارنے وزیراعظم منتخب ہونے پرتھریسامے کومبارکبادپیش کی،برطانوی وزیراعظم نے پاکستانی وزیراعظم کیلئے نیک تمناؤں کااظہارکیا۔تفصیلات کے مطابق ملاقات میں وزیرداخلہ چوہدری نثارنے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کی جارحانہ سوچ خطے کی سلامتی کیلئے خطرہ ہے۔

آپریشن ضرب عضب سے دہشتگردی ختم کرنے میں مددملی۔

(جاری ہے)

گزشتہ تین برسوں میں پاکستان میں امن وامان کی صورتحال بہترہوئی۔انہوں نے کہا کہ پرامن اور مستحکم افغانستان پاکستان کے مفادمیں ہے۔ہمسایہ ممالک کے ساتھ تعلقات برابری کی بنیادپرقائم ہیں۔چوہدری نثارنے کہا کہ برطانوی وزیراعظم 2017ء میں پاکستان کادورہ کرینگی۔برطانوی وزیراعظم تھریسامے پاکستانی عوام اور وزیراعظم نوازشریف کیلئے نیک تمناؤں کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ 2017ء میں پاکستان کے دورے کیلئے منتظرہوں۔مزیدبرآں وزیرداخلہ سے برطانوی مشیرسلامتی نے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ معاشی ترقی کیلئے پاکستان کے ساتھ تعاون جاری رکھیں گے۔