پاک ترک سکولوں کا کنٹرول ترک حکومت کی تجویز کر دہ مارف نامی تنظیم سنبھالے گی

حکومت نے پاک ترک آرگنائزیشن کی400ملازمین کے ویزے منسوخ کردیئے ‘3روز میں ملک چھوڑنے کا حکم

منگل 15 نومبر 2016 17:46

پاک ترک سکولوں کا کنٹرول ترک حکومت کی تجویز کر دہ مارف نامی تنظیم سنبھالے ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 15 نومبر2016ء) ترک صدر کے دورہ پاکستان کے پیش نظر وزارت داخلہ نے پاک ترک آرگنائزیشن کو پاکستان چھوڑنے کا حکم دیدیا ‘ پاک ترک سکولوں کا کنٹرول ترک حکومت کی تجویز کر دہ مارف نامی تنظیم سنبھالے گی ۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق ترک صدر رجب طیب اردوگان کے دوہ پاکستان کے موقعہ پر حکومت نے فتح اللہ گولن کی تنظیم پاک ترک آرگنائزیشن کے ملازمین کوآئندہ 3روز میں پاکستان چھوڑنے کا حکم دیدیا ہے اور وزارت داخلہ نے 400ملازمین کے ویزے بھی منسوخ کردیئے ہیں ذرائع کا کہنا ہے کہ پاک ترک سکولوں کا کنٹرول ترک حکومت کی تجویز کر دہ مارف نامی تنظیم سنبھالے گی جبکہ اس سے قبل ان سکولوں کا کنٹرول پاک ترک آرگنائزیشن کے سپرد تھا ۔

یاد رہے کہ فتح اللہ گولن پر ترک حکومت کا تختہ الٹنے کا الزام ہے ۔