Live Updates

ترک صدر ہمارے لئے قابل احترام ہیں ، وزیر اعظم نواز شریف کی سپریم کورٹ میں تلاشی مکمل ہونے تک پارلیمنٹ میں نہیں جائیں گے‘ ترک صدر کے استقبال کیلئے پارلیمنٹ جا کر کرپٹ وزیر اعظم کو تقویت نہیں دے سکتے ،اس کے خلاف عدالت عظمیٰ میں پانامہ لیکس کا مقدمہ زیر سماعت ہے ، اگر نواز شریف نے عدالت میں خود کو بے گناہ ثابت کر دیا تو پارلیمنٹ کا بائیکاٹ ختم کر دیں گے ، عدالت پانامہ لیکس پر جو بھی فیصلہ کرے گی ہم اسے تسلیم کرنے کے پابند ہیں

تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا اہم پارٹی اجلاس کے بعد پریس کانفرنس سے خطاب

منگل 15 نومبر 2016 17:46

ترک صدر  ہمارے لئے قابل احترام ہیں  ، وزیر اعظم نواز شریف کی سپریم کورٹ ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 15 نومبر2016ء) تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ ترک صدر طیب رجب اردگان ہمارے لئے قابل احترام ہیں لیکن وزیر اعظم نواز شریف کی سپریم کورٹ میں تلاشی مکمل ہونے تک پارلیمنٹ میں نہیں جائیں گے‘ ترک صدر کے استقبال کیلئے پارلیمنٹ جا کر کرپٹ وزیر اعظم کو تقویت نہیں دے سکتے جس کے خلاف عدالت عظمیٰ میں پانامہ لیکس کا مقدمہ زیر سماعت ہے ، اگر نواز شریف نے عدالت میں خود کو بے گناہ ثابت کر دیا تو پارلیمنٹ کا بائیکاٹ ختم کر دیں گے۔

عدالت پانامہ لیکس پر جو بھی فیصلہ کرے گی ہم اسے تسلیم کرنے کے پابند ہیں۔ وہ منگل کو یہاں بنی گالہ میں ترک صدر کے خطاب کیلئے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں شرکت کرنے یا نہ کرنے کے بارے اہم پارٹی اجلاس کے بعد پریس کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے۔

(جاری ہے)

عمران خان نے کہا کہ و زیر اعظم کے خلاف سپریم کورٹ میں کیس چل رہا ہے ان کے پاس کوئی اخلاقی جواز نہیں کہ وہ وزیر اعظم رہیں اس وجہ سے ہم پارلیمنٹ کا بائیکاٹ کر رہے ہیں۔

ہمارا احتجاج وزیر اعظم کی تلاشی کیلئے ہے۔ پوری دنیا میں پر امن احتجاج ہوتے ہیں سائوتھ کوریا میں دارالحکومت بلاک رہا ۔ ہمارے کارکنوں پر تشدد ہوا مجھے ہائوس اریسٹ کیا گیا ‘ و زیر اعلیٰ کے پی کے پر شیلنگ کی گئی ای ک ایم این اے بے ہوش ہوا۔ دشمن کے ساتھ بھی ایسا نہیں کیا جاتا کسی سے معافی بھی نہیں مانگی گئی۔ ہمارے کارکنوں کے ساتھ غیر جمہوری برتائو کیا گیا ترکی کے وزیر اعظم کی عزت کرتے ہیں لیکن پاکستان کے حالات کے تحت ہم کرپشن میں ملوث وزیر اعظم کو تقویت دینے پارلیمنٹ نہیں جائیں گے۔

انہوں نے کہاکہ دوبئی قطر روٹ آ گیا ہے وزیر اعظم اب کہانیاں بدل رہے ہیں۔ یہ ساری چیزیں عدالت میں آئیں گی ہم سیاسی جماعت ہیں آئین کے اند ر رہ کر کوشش کرتے ہیں اس سے زیادہ کچھ نہیں کر سکتے ہر طرح کی جمہوری جدوجہد کی اب کیا ہتھیار اٹھائیں۔ ہمیں 5 ججوں اور چیف جسٹس پر اعتماد ہے قوم دیکھ رہی ہے حالات معمول کے ہوتے تو ضرور پارلیمنٹ میں جاتے اور اپنے معزز مہمان کو سنتے۔

آج فیصلہ کیا ہے کہ پارلیمنٹ میں نہیں جائیں گے۔ جب تک عدالت کا فیصلہ نہیں آتا پارلیمنٹ جانے کا کوئی فائدہ نہیں ۔ سپریم کورٹ نے ہمارے شواہد کے پہلے والیم بارے کہا کہ اس میں اچھے شواہد ہیں ۔ اگر سپریم کورٹ میں بے قصور ثابت ہو گئے تو ہم پارلیمنٹ چلے جائیں گے۔ سپریم کورٹ کا فیصلہ قبول کرنا ہی پڑے گا۔ کمیشن کی بجائے سپریم کورٹ کی سماع کے حق میں ہیں کیونکہ کمیشن میں معاملہ طول پکڑ جائے گا۔ …(رانا+ع ع)
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات