حکومت نے ملک بھر کی جیلوں میں معمولی نوعیت کے مقدمات میں ملوث قیدیوں کی رہائی کا سلسلہ شروع کر دیا ‘سنٹرل جیل فیصل آباد سے 63 قیدیوں کی رہائی

وزیر اعظم کی ہدایت کی روشنی میں میں پاکستان کے تمام صوبوں کا دورہ کررہاہوں،وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق کامران مائیکل کی میڈ یا سے گفتگو

منگل 15 نومبر 2016 17:47

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 15 نومبر2016ء) وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق کامران مائیکل نے کہا ہے کہ حکومت نے ملک بھر کی جیلوں میں معمولی نوعیت کے مقدمات میں ملوث قیدیوں کی رہائی کا سلسلہ شروع کر دیا ہے اس سلسلہ میں اسکا آغاز سنٹرل جیل فیصل آباد سے 63 قیدیوں کی رہائی جیلوں میں قید قیدیوں کی تربیت کے سلسلہ میں تربیتی کورسزکا بھی انعقاد کیا جا رہا ہے تاکہ یہاں سے آزاد ہونے والے قیدی معاشرے میں اپنا مثبت کردار ادا کرسکیں اور اپنے گھر والوں کیلئے راحت کا سامان بھی فراہم کر سکیں ایسے سزا یا فتہ افراد جو کہ جرمانہ ادا نہ کرنے کی وجہ سے دوبارہ سزا بھکت رہے ہیں ان کو آزاد کرنے کے سلسلہ میں وزیر اعظم پاکستان محمد نواز شریف کی ہدایت کی روشنی میں میں پاکستان کے تمام صوبوں کا دورہ کر رہا ہوں وہ گز شتہ روز یہاں میڈ یا سے گفتگو کر رہے تھے انہوں نے کہا کہ ہم ان افراد کو دییت کے فنڈز سے رقوم کی اد ا ئیگی سے آزاد کر وائیں گے اس سلسلہ میں 63 قیدیوں کو رہائی دلوائی گی ہے جو کہ معمولی نوعیت کے مقدمات میں سزا کاٹ رہے تھیانہوں نے کہا کہ پوپ نے اس سال کو رحم کا سال قرار دیا ہے اس لئے ہم چاہتے ہیں کہ انسان جو کہ فطرتنا آزاد پیدا ہوا ہے اس کو جینے کے زیادہ سے زیادہ مواقعے فراہم کیے جائیںانہوں نے کہا کہ جیلوں میں ان کی گنجائش سے زیادہ افراد کو رکھا جا رہا ہے ہم ان کی تعداد کو کم کرنے کے سلسلہ میں ایک جامعہ پالیسی مرتب کر رہے ہیں۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج عابد حسین قریشی کے علاوہ ڈائریکٹر جنرل انسانی حقوق محمد ارشد، ریجنل ڈائریکٹر پنجاب انسانی حقوق لبنہ مسعود بھی ہمراہ تھے۔

متعلقہ عنوان :