مسلم لیگ ن کی حکومت کا ایجنڈا ملک و قوم کی تقدیر بدلنا ہے، سردار شیرعلی

منگل 15 نومبر 2016 17:48

راجن پور۔15 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 نومبر2016ء) ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی سردار شیر علی خان گورچانی نے راجن پور کے نواحی علاقہ محمد پور دیوان میں عمائدین علاقہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ ن کی حکومت کا ایجنڈا و منشور ملک و قوم کی تقدیر بدلنا ، تعمیر وترقی اور خوشحالی کی شاہراہ پر گامزن کرنا ہے، انہوں نے دربار شاہ نورانیؒ پر حملے کی شدیدالفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہاکہ یہ عمل بزدلانا حرکت ہے، انہوں نے کہاکہ پاک چائینہ اقتصادی راہداری منصوبہ کے تحت رمک سے کشمور تک براستہ ڈی جی خان ، جام پوراورراجن پور 400کلومیٹر روڈکوون وے بنانے کی منظوری ہوچکی ہے،اس موقع پر انہوں نے محمدپور دیوان میں گرلز کالج کے قیام کی منظوری کا بھی اعلان کیا۔

متعلقہ عنوان :