وزارت پلاننگ نے چینی کمپنیوں کے ساتھ کام کے خواہش مندتاجروں کی فہرست طلب کرلی

منگل 15 نومبر 2016 17:48

ملتان۔15 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 نومبر2016ء)وزارت پلاننگ اینڈڈویلپمنٹ (حکومت پاکستان )کی طرف سے چینی کمپنیوں کے ساتھ کام کرنے کے خواہش مند ایوان تجارت وصنعت ملتان کے ممبران کی فہرست اورتفصیلات طلب کرلی گئی ہیں ۔

(جاری ہے)

چیمبرآف کامرس اینڈانڈسٹری کے مطابق پاکستان میں آنے والے مختلف چینی وفود سے کاروباری معاملات طے کرنے اورجوائنٹ وینچرز کے لئے فہرست منگوائی گئی ہے تاکہ جس سیکٹرکاوفدآئے اسی سیکٹرکے پاکستانی کاروباری اورصنعتی افرادکی ان سے ملاقات کرائی جاسکے۔

انہوںنے بتایاکہ ایوان تجارت وصنعت ملتان کے ممبران جنوبی پنجاب میں زرعی اورصنعتی سیکٹرسے لے کرویلوایڈڈاورلائیوسٹاک سمیت تمام سیکٹرز میں چینی فرموں اورسرمایہ کاروں کے ساتھ جوائنٹ وینچرز کی پلاننگ بنارہے ہیں جس سے اس خطہ میں جلد ہی بے روزگاری کاخاتمہ ہوگا۔