ملی بگ کی تلفی کیلئے تمام محکموں اور پرائیویٹ پیسٹی سائیڈز کمپنیوں کو مل کر کام کرنا ہوگا، چوہدری فاروق احمد

منگل 15 نومبر 2016 17:48

ملتان۔15 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 نومبر2016ء)ملی بگ کی تلفی کیلئے تمام محکموں اور پرائیویٹ پیسٹی سائیڈز کمپنیوں کو مل کر کام کرنا ہوگا۔ یہ بات ڈائریکٹر پیسٹ وارننگ اینڈ کوالٹی کنٹرول ملتان ریجن چوہدری فاروق احمد نے ملی بگ کی تلفی کے سلسلہ میں منعقدہ اجلاس کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

(جاری ہے)

اجلاس میںڈسٹرکٹ آفیسر زراعت (توسیع) چوہدری نصیر احمد، اسسٹنٹ ڈائریکٹر زرعی اطلاعات نوید عصمت کاہلوں سمیت ریجن کے شعبہ پیسٹ وارننگ کے اسسٹنٹ ڈائریکٹرز و ایگریکلچر آفیسرز نے شرکت کی۔

اس موقع پر انہوں نے کہا کہ ملی بگ کی تلفی کے سلسلہ میں حکومت پنجاب نے حکمت عملی مرتب کی ہے جس کے تحت بڑی سڑکیں اور برانچ روڈز کے کناروں پر موجود جڑی بوٹیوں پر ملی بگ کی موجودگی اور تدارک کیلئے محکمہ زراعت کی ٹیمیں عملی کارروائی کریں گی اسے قومی فریضہ سمجھ کر محکمہ زراعت کی ٹیموں کے ساتھ پی سی پی اے اور کراپ لائف کے نمائندے بھی عملی کردار ادا کریں گے۔