پولیس کی کارروائیاں،46 افرادگرفتار،اسلحہ ومنشیات برآمد

منگل 15 نومبر 2016 17:50

ملتان۔15 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 نومبر2016ء) پولیس نے مختلف علاقوں میں چھاپے مارکر46جرائم پیشہ افرادکوگرفتارکرکے منشیات واسلحہ برآمد کرلیا۔پولیس ترجمان کے مطابق پولیس تھانہ دولت گیٹ نے ملزم محمد آصف سے 13لیٹر شراب،جبکہ پولیس تھانہ مخدوم رشید نے ملزم فلکشیر سے 1040گرام چرس برآمد کر کے مقدمات درج کر لئے۔پولیس تھانہ گلگشت نے ملزمان شہزاد ، جہانزیب سے پسٹل 30بور، اور ملزم جہانزیب سے پسٹل 30بوربرآمد کر کے، پولیس تھانہ بستی ملوک نے ملزم زاہد اقبال سے پسٹل ، جبکہ پولیس تھانہ صدر جلالپور نے ملزم شوکت سے پسٹل برآمد کرکے مقدمات درج کر لیے۔

پولیس تھانہ چہلیک نے اشتہاری ملزم محمد وسیم کو بھگانے کے جرم میں ملزم محمد امجد کو قابو کر کے،پولیس تھانہ نیو ملتان نے اشتہاری ملزم لطیف کو بھگانے کے جرم میں ملزم عبدالوحید کو قابو کرکے مقدمات درج کر لئے۔

(جاری ہے)

پولیس تھانہ سیتل ماڑی نے ملزم مختیار کو بغیر اجازت نامہ گیس ریفل کرتے ہوئے قابو کر کے مقدمہ درج کر لیا۔پولیس تھانہ گلگشت نے ملزم عمار کو شراب پی کر غل غپاڑہ کرتے ہوئے قابو کر کے مقدمہ درج کر لیا۔

پولیس تھانہ الپہ نے ملزم اللہ دتہ کو مین تار میں کنڈی لگا کر بجلی چوری کرتے ہوئے قابو کر کے مقدمہ درج کر لیا۔جبکہ ملتان پولیس نی34اشتہاریوں کو گرفتار کر لیاجن میں سی3 اے کیٹیگری جبکہ31کا تعلق کیٹیگری بی سے ہے۔دریں اثناء ملتان پولیس نے گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران129نان رجسٹرڈ موٹرسائیکلوں کوقبضہ میں لیا اس کے علاوہ ایکسائزآفس ملتان میں438نان رجسٹرڈ موٹر سائیکلیں رجسٹرڈ ہوئیں جن میں سی122موٹر سائیکلیںملتان پولیس کی کاروائی کی وجہ سے رجسٹرکروائی گئی۔

متعلقہ عنوان :