ٹھوکر نیاز بیگ لاہور کے سائنس انکلیو میں نئی لیبارٹریز کا پی سی ون تیار کرنے کی ہدایت

لیبارٹریز کیلئی52ملین روپے لاگت کے جدید ترین آلات خریدے جائیں گے ،شمائل احمد خواجہ

منگل 15 نومبر 2016 18:06

لاہور۔15 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 نومبر2016ء) پنجاب ایگریکلچر ، فوڈ اینڈ ڈرگ اتھارٹی کے تحت زرعی ادویہ، کیمیائی کھادوں ، کھانے پینے کی اشیاء اور انسانی استعمال میں لائی جانے والی ادویات کے معیار کی درست جانچ پڑتال کے لئے تینوں شعبوں کی الگ الگ جدید ترین ٹیسٹنگ لیبارٹریز کے قیام میں پیش رفت کا جائزہ لینے کے لئے ایڈیشنل چیف سیکرٹری پنجاب شمائل احمد خواجہ کی صدارت میں منگل کو یہاں اے سی ایس کانفرنس روم سول سیکرٹریٹ لاہور میں اجلاس منعقد ہوا -اجلاس کے دوران ڈائریکٹر جنرل پنجاب فرانزک سائنس ایجنسی ڈاکٹر محمد اشرف طاہر نے ڈائریکٹر جنرل پیفڈا کی حیثیت سے ٹھوکر نیاز بیگ لاہور میں نئے سائنس انکلیوکے قیام میں اب تک ہونے والی پیش رفت سے آگاہ کیا -انہوں نے بتایا کہ تینوں لیبارٹریز کے لئے سٹیٹ آف دی آرٹ ایکوئپمنٹ کی خریداری کی مد میں 52 ملین روپے بلا تاخیر جاری کرنے کی ضرورت ہے تاکہ ان نئی لیبارٹریز میں کام کے لئے بھرتی کئے گئے 12 سائنسدانوں کی مزید عملی تربیت کے لئے نئی لیبارٹریز کو’’ ٹریننگ لیبارٹریز ‘‘ کے طور پر استعمال میں لایا جا سکی-ایڈیشنل چیف سیکرٹری شمائل احمد خواجہ نے اس موقع پر ہدایات دیں کہ 52 ملین روپے لاگت کے آلات کی خریداری کے اس منصوبہ کا پی سی ون فوری طور پر تیار کر کے پنجاب کابینہ کی منظوری کے لئے بھجوایا جائے تاکہ پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ پنجاب کے توسط سے درکار رقم کا جلد سے جلد اجراء ممکن ہو سکے -

متعلقہ عنوان :