روئی کے آفیشل اسپاٹ ریٹس 6 ہزار روپے اور 6 ہزار 430 روپے پر بند

منگل 15 نومبر 2016 18:06

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 نومبر2016ء) روئی کے آفیشل اسپاٹ ریٹس برائے 37.324 کلو گرام اور 40 کلوگرام کے بھائو میں تیزی کا رجحان رہا۔ منگل کو 37.324 کلو گرام اور 40 کلوگرام کے ریٹس میں بالترتیب 50 روپے اور 53 روپے کا اضافہ ہوگیا۔ کراچی کاٹن ایسوسی ایشن سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق روئی کی نئی فصل 2016-17ء کے آفیشل اسپاٹ ریٹس برائے 37.324 کلو گرام کے نرخ گذشتہ کاروباری روز کے بھائو 5 ہزار 950 روپے سے بڑھ کر 6 ہزار روپے اور 40 کلوگرام کے ریٹس 6 ہزار 377 روپے سے بڑھ کر 6 ہزار 430 روپے ہوگئے۔

اسی طرح 37.324 کلوگرام کے بھائو 135 روپے اندرون ملک اخراجات کے ساتھ 6 ہزار 135 روپے اور 40 کلوگرام کے ریٹس 145 روپے اندرون ملک اخراجات کے ساتھ 6 ہزار 575 روپے پر بند ہوئے۔

(جاری ہے)

ایسوسی ایشن نے مزید بتایا کہ ملک کے مختلف شہروں سے حاصل کردہ تفصیلات کے مطابق ڈومیسٹک ٹرانزیکشن کے تحت روئی کی نئی فصل برائے 2016-17ء کی 52 ہزار گانٹھوں کے سودے 4 ہزار 300 روپے سے 6 ہزار 300 روپے فی من پر بند ہوئے۔

انہوں نے بتایا کہ میرپورخاص کی روئی کی 800 گانٹھوں کے سودے سب سے کم بھائو 4 ہزار 300 روپے فی من رہے جبکہ ٹنڈوآدم کی روئی کی 1 ہزار گانٹھوں کے سودے 4 ہزار 300 روپے سے 5 ہزار 550 فی من پر بند ہوئے۔ ایسوسی ایشن نے مزید بتایا کہ خانیوال کی روئی کی 400 گانٹھوں کے سودے سب سے زیادہ ریٹس 6 ہزار 300 روپے فی من رہے جبکہ احمد پور کی روئی 800 گانٹھوں کے سودے 6 ہزار 200 روپے سے 6 ہزار 300 روپے فی من پر بند ہوئے۔ مزیدبرآں میاں والی کی روئی کی سب سے زیادہ 11 ہزار گانٹھوں کے سودے 5 ہزار 900 روپے سے 6 ہزار روپے فی من رہے۔ اسی طرح ہارون آباد کی روئی کی 5 ہزار گانٹھوں کے سودے 6 ہزار 150 روپے سے 6 ہزار 200 روپے فی من پر بند ہوئے۔