اسپیشل یو ایس ڈالر بانڈز کے منافع کو شمار کرنے کیلئے لندن انٹر بینک آفر ریٹ 1.2621 مقرر

منگل 15 نومبر 2016 18:06

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 نومبر2016ء) فائنانشل مارکیٹس ایسوسی ایشن آف پاکستان (ایف ایم اے پی) کے مطابق اسپیشل یو ایس ڈالر بانڈز کے منافع (انٹرسٹ) کو شمار کرنے کے لئے لندن انٹر بینک آفر ریٹ (لائبر) 1.2621 مقرر کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

منگل کو جاری کردہ ایکسچینج ریٹ بلیٹن کے مطابق فارن کرنسی پر فارورڈ کورنگ کی تبدیلی کے لئے یو ایس ڈالر 104.8172، پائونڈ اسٹرلنگ 130.8014، یورو 112.5213 اور جاپانی ین 0.9711 روپے مقرر کیا گیا ہے۔ مرکزی بینک نے ان ویلیوز کے حصول کے لئے تاریخ 17 نومبر 2016ء مقرر کی ہے۔

متعلقہ عنوان :