امریکی ڈالر، سعودی ریال اور اماراتی درہم کی قدروں میں اضافہ، یورو اور برطانوی پائونڈ کی قدروں میں کمی

منگل 15 نومبر 2016 18:06

امریکی ڈالر، سعودی ریال اور اماراتی درہم کی قدروں میں اضافہ، یورو اور ..

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 نومبر2016ء) پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر سمیت سعودی ریال اور اماراتی درہم کی قدروں میں تیزی کا رجحان رہا تاہم یورو اور برطانوی پائونڈ کی قدروں میں مندی ریکارڈ کی گئی۔ منگل کو امریکی ڈالر، سعودی ریال اور اماراتی درہم کی قدروں میں بالترتیب 30 پیسے، 8 پیسے اور 9 پیسے کا اضافہ ہوگیا تاہم یورو اور برطانوی پائونڈ کی قدروں میں بالترتیب 16 پیسے اور 39 پیسے کی کمی رونماء ہوئی۔

(جاری ہے)

نیشنل بینک آف پاکستان سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق امریکی ڈالر اپنی گذشتہ کاروباری روز کی قیمت فروخت 105.55 روپے سے بڑھ کر 105.85 اور قیمت خرید 103.04 روپے سے بڑھ کر 103.34 روپے ہو گئی۔ مزیدبرآں خلیجی ممالک کی اہم کرنسی سعودی ریال بھی قیمت فروخت 28.00 روپے سے بڑھ کر 28.08 روپے اور قیمت خرید 26.35 روپے سے بڑھ کر 26.42 روپے جبکہ اماراتی درہم قیمت فروخت 28.73 روپے سے بڑھ کر 28.82 روپے اور قیمت خرید 26.34 روپے سے بڑھ کر 26.41 روپے ہوگئی۔ دریں اثناء یورپین ممالک کی اہم کرنسی یورو کی قیمت فروخت 113.98 روپے سے کم ہو کر 113.82 روپے اور قیمت خرید 111.28 روپے سے کم ہو کر 111.13 روپے جبکہ برطانوی پائونڈ قیمت فروخت 132.55 روپے سے کم ہو کر 132.16 روپے اور قیمت خرید 129.41 روپے سے کم ہو کر 129.03 روپے رہ گئی۔

متعلقہ عنوان :