پانامہ کیس کی سماعت کے دوران وکلاء کی تبدیلی حکومتی بینچوں کی بوکھلاہٹ کا ثبوت ہے‘سراج الحق

احتساب ان کا بھی ہو جو حکومت میں ہیں اور ان کا بھی جو اپوزیشن کی صفوں میں ہیں، ہمیں صاف اور شفاف پاکستان چاہئے , اگر عدالتی نظام پر اعتماد بحال نہ ہوا تو مایوسی سے معاشرے میں تشدد اور عدم برداشت کا کلچر فروغ پاتا ہے‘امیر جماعت اسلامی پریس کانفرنس سے خطاب