یونین کمیٹیز کے چیئرمین عوامی مسائل کے حل کیلئے اپنی ٹیم کے ساتھ تعاون کو یقینی بنائیں ،چیئرمین بلدیہ شرقی

منگل 15 نومبر 2016 18:27

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 نومبر2016ء)چیئرمین بلدیہ شرقی معید انور نے یوسی 12 کے چیئرمین جنید مکاتی سے ملاقات کے دوران مسائل کے حل کیلئے یقین دہانی کرائی اور کہا کہ یونین کمیٹیز کے چیئرمین عوامی مسائل کے حل کیلئے اپنی ٹیم کے ساتھ تعاون کو یقینی بنائیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ صفائی ستھرائی کے نظام میں مستقل بہتری، پارکوں و کھیلوں کے میدانوں کی تزین و آرائش، تجاوزات کے خاتمے ، سڑکوں کی تعمیر و دیگربلدیاتی سہولیات کے حوالے سے لائحہ عمل مرتب کیا جائے،چیئرمین یوسی 12 نے اس موقع پر چیئرمین معید انور کی بلدیاتی سروسز کے حوالے سے کاوشوں کو سراہا بالخصوص کچرا اٹھانے کیلئے سوزکیز ، رکشاز اور سوئپنگ کیلئے مکینیکل سوئپنگ مشین متعارف کرنے والے اقدام کی پذیرائی کی،علاوہ ازیں چیئرمین معید انور نے یوسی چیئرمین کے ہمراہ یوسی 12کا تفصیلی دورہ کرکے بلدیاتی امور کا تفصیلی معائنہ کیا ، اس موقع پر انہوں نے بنگلور ٹاؤن فیملی پارک کا بھی دورہ کیا اور پارک منتظمین سے مسائل سننے کے بعدمسائل حل کروانے کیلئے احکامات جاری کئے، اس موقع یونین کمیٹیز کے تمام کونسلرز وعلاقہ مکین موجود تھے۔