لاڑکانہ،گڑھی سرائی میں زمینی تنازع پر جھگڑے کے نتیجے میں ایک نوجوان زخمی، طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل

منگل 15 نومبر 2016 18:28

لاڑکانہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 نومبر2016ء) لاڑکانہ کے قریب گاؤں گڑھی سرائی میں زمینی تنازع پر جھگڑے کے نتیجے میں ایک نوجوان زخمی، طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق لاڑکانہ کے قریب گڑھی سرائی میں پرانے زمینی تنازعے پر دو گروپوں میں جگھڑا ہوا نتیجے میں نوجوان معشوق علی عمرانی شدید زخمی ہوگیا جسے طبی امداد کے لیے چانڈکا اسپتال کے شعبہ حادثات پہنچایا گیا جہاں نوجوان کو طبی امداد دی گئی۔ اسپتال میں موجود زخمی کے ورثا ریشماں، لعل خاتون اور دیگر نے بتایا کہ ولی محمد اور محمد نواز نے فائرنگ کرکے ہمارے نوجوان معشوق علی کو زخمی کیا جو بااثر ہیں۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ جھگڑے میں ملوث ملزمان کو گرفتار کرکے تحفظ دی جائے۔

متعلقہ عنوان :