پنجاب یونیورسٹی میں-" اقبال ایک شخص نہیں ، ایک سوچ کا نام ہی" کے عنوان سے مشاعرہ کا انعقاد

منگل 15 نومبر 2016 18:28

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 نومبر2016ء) پنجاب یونیورسٹی شعبہ معاشیات کے زیر اہتمام یوم اقبال کے سلسلے میں -"اقبال ایک شخص نہیں، ایک سوچ کا نام ہے "کے عنوان سے ایک مشاعرہ کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں طلباء و طالبات کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔

(جاری ہے)

مشاعرہ میںمختلف طلباء و طالبات نے علامہ اقبال کی غزلوں اور اشعار کو خوبصورت انداز میں پیش کیا۔ منصفی کے فرائض انچارج شعبہ معاشیات حافظ خلیل احمد اور دیگر اساتذہ کرام نے انجام دئیے۔ حافظ خلیل احمد نے علامہ اقبال کی زندگی اور ان کی شاعری کا پیغام اور بطور خاص خودی کا فلسفہ بڑے اچھے انداز میں پیش کیا۔ مقابلے میں اول ،دوئم اور سوئم آنے والے طلباء و طالبات میں انعامات بھی تقسیم کئے گئے۔

متعلقہ عنوان :