اقوام متحدہ کی قراردادیں اب بھی قابل عمل ہیں،ناصر ڈار

وادی میں 125ویں روز بھی احتجاج و مظاہرے ،کشمیریوں پر بھارتی مظالم بدستور جاری ہیں عالمی برادری کو ہوش کے ناخن لیتے ہوئے بھارتی مظالم کا فی الفور نوٹس لے ، رکن قانون ساز اسمبلی

منگل 15 نومبر 2016 18:28

مظفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 نومبر2016ء) آزادجموں وکشمیرقانون ساز اسمبلی کے رکن ناصر ڈار ایم ایل اے نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ کی قراردادیں اب بھی قابل عمل ہیں ۔کشمیریوں پر بھارتی مظالم بدستور جاری ہیں ۔وادی میں 125ویں روز بھی مظاہرے جاری ہیں ۔عالمی برادری کو ہوش کے ناخن لیتے ہوئے بھارتی مظالم کا فی الفور نوٹس لینا چاہے ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا کے نمائندگان سے ملاقات کے دوران کیا ۔انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعظم آزادکشمیرراجہ محمد فاروق حیدر خان کے حالیہ دوہ پر برسلز سے مسئلہ کشمیرکو عالمی سطح پر اجاگر کرنے میں مدد ملی ہے اور مظلوم کشمیریوں پر بھارتی اندوہناک مظالم کو عالمی برادری کے سامنے آشکار کیا گیا ہے اور عالمی تنظیموں اور اقوام عالم سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی ظالمانہ کارروائیوں کو بند کروانے کیلئے بھارتی حکومت پر دبائو ڈالیں ۔

(جاری ہے)

ناصر ڈار ایم ایل اے نے کہا ہے کہ پاکستان میں مسلم لیگ ن کی حکومت نے وزیراعظم میاں محمد نواز شریف اور آزادکشمیرکی موجودہ حکومت نے راجہ فاروق حیدر خان کی زیرقیادت بین الاقوامی فورمز پر عالمی برادری کے سامنے پوری کشمیری قوم کی امنگوں کی بھرپور ترجمانی کی ہے جس کے لیے آزادکشمیراور مقبوضہ کشمیر میں بسے والے کشمیریوں کی مبارکباد کے مستحق ہیں ۔سرینگر میں گزشتہ چار ماہ سے کرفیونافذ ہے اور مقبوضہ کشمیرکو فوجی چھائونی میں تندیل کردیا ہے کشمیری عوام کو بندوق اٹھانے پر مجبور نہ کیا جائے ۔بھارت کسی غلط فہمی میں نہ رہے جنگ کو کوشش کی تو صفحہ ہستی سے مٹ جائے گا ۔پاکستانی فوج دنیا کی بہترین فوج ہے جو بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کیلئے ہمہ وقت تیار ہے ۔