محکمہ کھیل خیبرپختونخواء نے انڈر23 خیبرپختونخوا گیمز کیلئی71.53 ملین فنڈز ریلیز کردئیے
منگل 15 نومبر 2016 18:31
(جاری ہے)
جس میں ابتدائی طورپر خواتین کیلئے 13اور مردوں کیلئے 15 گیمز شامل ہیں جبکہ بعد میں انٹر ریجنل سطح پر ان گیمز میں مزید پانچ گیمز مردوں کے اور دو گیمز خواتین کی شامل کئے جائینگے ۔
ڈسٹرکٹ سطح پر منعقدہ مردوں کے مقابلوں میںفٹبال،ہاکی،باسکٹ بال،والی بال،سکواش،بیڈمنٹن،ٹیبل ٹینس،ٹینس،ایتھلیٹکس،جمناسٹک،جوڈو،کراٹے،ریسلنگ،کبڈی اوررسہ کشی،خواتین گیمز میںکرکٹ،نٹ بال،ہاکی،باسکٹ بال،والی بال،سکواش،بیڈمنٹن،ٹیبل ٹینس،ایتھلیٹکس،بیس بال،جوڈو،ہینڈ بال اوررسہ کشی،جبکہ انٹرریجنل گیمز میںمردوں کے پانچ گیمزجن میںتائیکوانڈو،سوئمنگ،سائیکلنگ،ہینڈ بال اورسنوکراورخواتین گیمز میںتائیکوانڈو اورووشو شامل شامل ہیں۔ان گیمز میں کھلاڑیوں کی تعداد بڑھ کر ساڑھے سات ہزار ہوجائیگی پچھلے سال کی طرح اس سال بھی ہر ڈویژنل ہیڈ کوارٹر میں ٹرافی اور لوگو کی نقاب کشائی کی جائیگی جس میں پرانے کھلاڑیوں اور سیاسی وانتظامی افسران مدعو کیاجائے گا تاکہ زیادہ سے زیادہ ان گیمز کی تشہیرہوسکے۔پہلے مرحلے میں تمام ڈویژنل ہیڈکواٹرز میں انٹر ڈسٹرکٹ گیمز منعقد ہونگے جس میںتمام 26 ڈسٹرکٹ کی ٹیمیں شرکت کرینگی جبکہ آخری مرحلے میں انٹرریجنل گیمز ہونگے جس میں سات ڈویژنل کی ٹیمیں شرکت کرینگی۔انہوں نے کہاکہ اس سال ان گیمز کو مزید بہتر بنانے کی کوشش کی جائیگی اور پچھلے سال جو حامیاں اور غلطیاں ہوئیں ان کو دور کیاجائے گا ، ان گیمز پر لاگت کا تحمینہ 71.53 ملین آئیگا۔تاہم امسال صوبہ کی تاریخ میں پہلی بار تعمیر ہونے والے نئے سپورٹس گرائونڈز میں ان گیمز کا انعقاد ہوگا تاکہ انکو استعمال میں لایا جا سکے۔عادل صافی نے کہاکہ وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا نے مزید 200ملین روپے کی منظوری دیدی ہے جس سے صوبہ میں موجودہ گرائونڈ ز کی تزہین و آرائش کی جائے گی ۔47میںسے 40گرائونڈز دسمبر کے مہینے میں ڈائریکٹریٹ آف سپورٹس کے حوالے کردیئے جائینگے جبکہ 34 گرائونڈز میں سے 16 گرائونڈز محکمہ کھیل کے سپرد کئے جاچکے ہیں ۔انہوںنے بتایاکہ گزشتہ سال گیمز کے فاتح کھلاڑیوں کو تعلیمی وظیفہ دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے جن میں میٹرک سے لے کر ماسٹر تک کے تعلیمی اخراجات حکومت برداشت کریگی ۔انہوں نے کہاکہ ، اسکے ساتھ ساتھ اعلیٰ کوالٹی کا سامان بھی کھلاڑیوں کو دیاجائے گا جسکے لئے ٹینڈرز وغیرہ آئندہ چند روز میں جاری کردیاجائے گا اس سال عام سامان کے ساتھ ساتھ ڈویژنل ہیڈکوارٹرز میں بیڈمنٹن میٹ، کراٹے میٹ اور باکسنگ رنگ بھی خریدے جائینگے ۔ تاکہ کھلاڑی مستقل فائدہ اٹھاسکے سامان کی خریداری کے موقع پر ہرگیم کے انٹر نیشنل ایکسپرٹ کے ذریعے فائنل کیا جائیگا اسکے ساتھ ساتھ کمیٹی میں دیگر لوگوں کے ہمراہ نیب ، صوبائی احتساب بیورو، انٹی کرپشن کے نمائندوں کو بھی مدعو کیاجائے گا تاکہ تمام کام شفاف طریقے سے منعقد ہوسکے ۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
یوٹیلیٹی اسٹورز پر وزیراعظم ریلیف پیکج جاری رکھنے کا فیصلہ، 5 اشیاء پر سبسڈی برقرار
-
سینیٹر اعظم خان سواتی کی بازیابی کیلئے دائر درخواست واپس لیے جانے پر نمٹا دی گئی
-
خیبر پختونخوا حکومت نے آئندہ مالی سال سے صوبے میں بیوٹی پارلرز اور شادی ہالوں پر فکسڈ ٹیکس لگانے کا فیصلہ کرلیا
-
لاہور ، 9 سالہ بچی سے زیادتی کی کوشش کرنے والا ملزم گرفتار
-
قائمقام امیر جماعت اسلامی پنجاب وسطی نصر اللہ گورائیہ کی نو منتخب امیر جماعت حافظ نعیم
-
گورنر سندھ سے واپڈا ایڈمنسٹریٹو اسٹاف کالج کے 62ویں سینئرمینجمنٹ کورس کے شرکاء کی ملاقات
-
پرویزالٰہی اور دیگر پر جعلی بھرتیوں کے کیس میں فرد جرم عائد نہ ہو سکی، 2مئی کو طلب
-
آئی جی پنجاب کی جانب سے پولیس ملازمین کی ویلفیئر کیلئے انقلابی اقدامات
-
پنجاب بھر میں پلاسٹک بیگز کے استعمال پرپابندی کا اعلان، وزیراعلیٰ نے منظوری دیدی
-
خیبر پختونخوا بار کونسل کی ڈسپلنری کمیٹی نے مشعال یوسفزئی کو طلب کرلیا
-
ایف آئی اے کی کارروائی ،قابل اعتراض تصاویر اور ویڈیو شیئر کرنے والا ملزم گرفتار
-
مفکر پاکستان شاعرمشرق ڈاکٹر سر علامہ محمد اقبال کا86واں یوم وفات 21اپریل اتوار کو منایا جائے گا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.