محکمہ کھیل خیبرپختونخواء نے انڈر23 خیبرپختونخوا گیمز کیلئی71.53 ملین فنڈز ریلیز کردئیے

منگل 15 نومبر 2016 18:31

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 15 نومبر2016ء) محکمہ کھیل صوبہ خیبرپختونخواء نے انڈر23 خیبرپختونخوا گیمز کے لیی71.53 ملین فنڈز ریلیز کردیے ہیں دوسری بارگیمز دسمبرکے پہلے ہفتے میں شروع کئے جارہے ہیں۔ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر سلیم رضا نے پشاورمیں صحافیوں کوبتایاکہ گذشتہ دنوں سیکرٹری سپورٹس طارق خان کی زیرنگرانی گیمز کے سلسلے میں میٹنگ منعقد ہوئی ۔

اجلاس میں ڈپٹی سیکرٹری عادل صافی ڈائریکٹر جنرل سپورٹس رشیدہ غزنوی ،ڈائریکٹر سپورٹس طارق محمود بھی موجود تھے ۔ اجلاس میں میں فنڈز سیمت تمام امورطے کرلیے گئے ہیں انہوںنے مزید بتایاکہ دوسری بار منعقدہونیو الے انڈر23 خیبرپختونخوا گیمز میں سات ہزار کے قریب مرد وخواتین کھلاڑی 20 مختلف گیمز میں شرکت کررہے ہیں ۔

(جاری ہے)

جس میں ابتدائی طورپر خواتین کیلئے 13اور مردوں کیلئے 15 گیمز شامل ہیں جبکہ بعد میں انٹر ریجنل سطح پر ان گیمز میں مزید پانچ گیمز مردوں کے اور دو گیمز خواتین کی شامل کئے جائینگے ۔

ڈسٹرکٹ سطح پر منعقدہ مردوں کے مقابلوں میںفٹبال،ہاکی،باسکٹ بال،والی بال،سکواش،بیڈمنٹن،ٹیبل ٹینس،ٹینس،ایتھلیٹکس،جمناسٹک،جوڈو،کراٹے،ریسلنگ،کبڈی اوررسہ کشی،خواتین گیمز میںکرکٹ،نٹ بال،ہاکی،باسکٹ بال،والی بال،سکواش،بیڈمنٹن،ٹیبل ٹینس،ایتھلیٹکس،بیس بال،جوڈو،ہینڈ بال اوررسہ کشی،جبکہ انٹرریجنل گیمز میںمردوں کے پانچ گیمزجن میںتائیکوانڈو،سوئمنگ،سائیکلنگ،ہینڈ بال اورسنوکراورخواتین گیمز میںتائیکوانڈو اورووشو شامل شامل ہیں۔

ان گیمز میں کھلاڑیوں کی تعداد بڑھ کر ساڑھے سات ہزار ہوجائیگی پچھلے سال کی طرح اس سال بھی ہر ڈویژنل ہیڈ کوارٹر میں ٹرافی اور لوگو کی نقاب کشائی کی جائیگی جس میں پرانے کھلاڑیوں اور سیاسی وانتظامی افسران مدعو کیاجائے گا تاکہ زیادہ سے زیادہ ان گیمز کی تشہیرہوسکے۔پہلے مرحلے میں تمام ڈویژنل ہیڈکواٹرز میں انٹر ڈسٹرکٹ گیمز منعقد ہونگے جس میںتمام 26 ڈسٹرکٹ کی ٹیمیں شرکت کرینگی جبکہ آخری مرحلے میں انٹرریجنل گیمز ہونگے جس میں سات ڈویژنل کی ٹیمیں شرکت کرینگی۔

انہوں نے کہاکہ اس سال ان گیمز کو مزید بہتر بنانے کی کوشش کی جائیگی اور پچھلے سال جو حامیاں اور غلطیاں ہوئیں ان کو دور کیاجائے گا ، ان گیمز پر لاگت کا تحمینہ 71.53 ملین آئیگا۔تاہم امسال صوبہ کی تاریخ میں پہلی بار تعمیر ہونے والے نئے سپورٹس گرائونڈز میں ان گیمز کا انعقاد ہوگا تاکہ انکو استعمال میں لایا جا سکے۔عادل صافی نے کہاکہ وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا نے مزید 200ملین روپے کی منظوری دیدی ہے جس سے صوبہ میں موجودہ گرائونڈ ز کی تزہین و آرائش کی جائے گی ۔

47میںسے 40گرائونڈز دسمبر کے مہینے میں ڈائریکٹریٹ آف سپورٹس کے حوالے کردیئے جائینگے جبکہ 34 گرائونڈز میں سے 16 گرائونڈز محکمہ کھیل کے سپرد کئے جاچکے ہیں ۔انہوںنے بتایاکہ گزشتہ سال گیمز کے فاتح کھلاڑیوں کو تعلیمی وظیفہ دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے جن میں میٹرک سے لے کر ماسٹر تک کے تعلیمی اخراجات حکومت برداشت کریگی ۔انہوں نے کہاکہ ، اسکے ساتھ ساتھ اعلیٰ کوالٹی کا سامان بھی کھلاڑیوں کو دیاجائے گا جسکے لئے ٹینڈرز وغیرہ آئندہ چند روز میں جاری کردیاجائے گا اس سال عام سامان کے ساتھ ساتھ ڈویژنل ہیڈکوارٹرز میں بیڈمنٹن میٹ، کراٹے میٹ اور باکسنگ رنگ بھی خریدے جائینگے ۔

تاکہ کھلاڑی مستقل فائدہ اٹھاسکے سامان کی خریداری کے موقع پر ہرگیم کے انٹر نیشنل ایکسپرٹ کے ذریعے فائنل کیا جائیگا اسکے ساتھ ساتھ کمیٹی میں دیگر لوگوں کے ہمراہ نیب ، صوبائی احتساب بیورو، انٹی کرپشن کے نمائندوں کو بھی مدعو کیاجائے گا تاکہ تمام کام شفاف طریقے سے منعقد ہوسکے ۔

متعلقہ عنوان :