بونیر ، جوڑ کالج کے طلباء کا سٹاف کی کمی کیخلاف جوڑ چوک میں زبردست احتجاجی مظاہرہ

منگل 15 نومبر 2016 18:31

بونیر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 15 نومبر2016ء) جوڑ کالج کے طلباء کا سٹاف کی کمی کیخلاف جوڑ چوک میں زبردست احتجاجی مظاہرہ۔مظاہرین نے صبح ساڑھے 8بجے سے ساڑھے گیارہ بجے تک روڈ کو ہر قسم ٹریفک کیلئے بند رکھا۔جس کی وجہ سے مسافروں کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔مظاہرین نے اپنے مطالبات کے حق میں نعرے لگائیں۔اور کہا کہ ہمارے کالج کے سٹاف کو فوری طور پر پورا کیا جائے۔

کیونکہ امتحانات میں ایک مہینہ باقی ہے۔اور کالج میں پورا سال لیکچرار نہ ہونے کی وجہ سے ہماری پڑھائی کا وقت ضائع ہورہا ہے۔اسی حوالے سے ہم نے کئی بار متعلقہ محکمہ کو آگاہ کیا اور اس سے پہلے بھی احتجاج کیا۔مگر کوئی شنوائی نہیں ہوئی۔اسی لئے آج دوبارہ احتجاج کرنے پرمجبور ہوگئے۔

(جاری ہے)

مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے کئی بار مذکرات کئے گئے۔مگر سودمند ثابت نہ ہوئے۔

آخر میں ڈی ایس پی سرکل فرمان اللہ خان کے ہدایت پر ایک کمیٹی تشکیل دی گئی جن میں ضلعی کونسلر ولی رحمن،ٹاون ناظم سعیدالرحمن مفکر اور طلباء یونین کے اہلکار شامل ہوکر متعلقہ محکمہ اور صوبائی وزیر تعلیم سے ملاقات کیلئے جائیں گے۔تاکہ وہ فوری طور پر سٹاف کی کمی کو پورا کریں۔مظاہرین اس وقت زیادہ مشتعل ہوگئے تھے جب سوات کے پولیس موبائیل پیربابا کے سائیڈ سے آکر سوات جانا چاہ رہے تھے اور انہوں نے مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے ہوائی فائیرنگ کی۔جس پر کالج طلباء مشتعل ہوکر ان سے ہاتھا پائی کی۔اور ان کے گاڑی کو واپس پولیس لائین بھیج دیا۔