صوابی ،ضلع بھر کے تمام سرکاری کالجز کے اساتذہ نے اپنے مطالبات کے حق میں امن چوک میں احتجاجی مظاہرہ

منگل 15 نومبر 2016 18:31

صوابی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 15 نومبر2016ء)ضلع صوابی کے تمام سرکاری کالجز کے اساتذہ نے اپنے مطالبات کے حق میں امن چوک صوابی میں احتجاجی مظاہرہ کیا مظاہرین نے اپنے مطالبات پر مبنی بینرز اور پلے کارڈز اُٹھا رکھے تھے مظاہرین سے پیکٹا کے ضلعی رہنمائوں پروفیسر شیر نواص ، پروفیسر آصف خان اور پروفیسر فضل الرحمن وغیرہ نے خطاب کر تے ہوئے اپنے مطالبات من مانے پر زور دیا اور کہا کہ ہمارے مطالبات جائز ہے اور جب تک حکومت یہ مطالبات تسلیم نہیں کر تی تب تک ہماری ہڑتال جاری رہے گا انہوں نے کہا کہ پیکٹا کی مرکزی قیادت کے فیصلے کے مطابق تمام سرکاری کالجز میں ایک گھنٹے تک اساتذہ کلاسوں کا بائیکاٹ کرینگے اور آئندہ کے لئے مرکزی قیادت جو بھی فیصلہ کرئے گی ہم اس پر عمل در آمد کرینگے مقررین نے ایک درجاتی ترقی ، ٹیچنگ الائونس ، ایم ایس ، ایم فل الائونس اور پروموشن کے عمل کو تیز کرنے کا مطالبہ کیا۔

(جاری ہے)

بعد ازاں مظاہرین انتظامیہ کی یقین دہانی پر پُر امن طور پر منتشر ہو گئے۔