انشاء اللہ 2018ء تک بجلی کی لوڈشیڈنگ پرقابوپالیں گے‘ عابدشیرعلی

عوام ترقی کی راہ میں روڑے اٹکانے والوں سے عاجزآگئے ہیں‘ لیگی رہنمائوں سے گفتگو

منگل 15 نومبر 2016 18:33

ہڑپہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 نومبر2016ء) وزیرمملکت برائے پانی وبجلی چوہدری عابدشیرعلی نے کہاہے کہ انشاء اللہ 2018ء تک بجلی کی لوڈشیڈنگ پرقابوپالیں گے‘ عوام ترقی کی راہ میں روڑے اٹکانے والوں سے عاجزآگئے ہیں‘ میاں محمدنوازشریف کی قیادت میں ملک کی تعمیروترقی کے لیے اقدامات اٹھاتے رہیں گے۔

(جاری ہے)

رہنماء مسلم لیگ (ن) امتیازاحمد بٹ ،براڈ کاسٹر ملک دلاور سلطان ڈھکو ودیگر سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاک چائناراہداری منصوبے سے ملک ترقی کی نئی شاہراہ پرگامزن ہوگااورعوام خوشحال ہوں گے اس موقع پرامتیاز احمد بٹ نے کہاکہ حکومت عوام کوریلیف فراہم کرنے کے لیے جواقدامات اٹھارہی ہے وہ لائق تحسین ہے ‘ عوام باشعورہیں اورملکی ترقی میں رکاوٹیں پیداکرنے والوں کے خلاف سیسہ پلائی دیوارثابت ہوں گے۔