حکومت سندھ انسداد دہشت گردی کی 30 نئی عدالتیں بنانے میں ناکام

منگل 15 نومبر 2016 18:36

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 نومبر2016ء) انسداد دہشت گردی کی 30 نئی عدالتوں کی تعمیر کا دعویٰ کرنے والی حکومت سندھ 10 عدالتیں بھی تعمیر نہ کر سکی ہے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت نے دسمبر 2015 میں دہشت گردی کے خاتمے کے لئے انسداد دہشت گردی کی 30 نئی عدالتیں بنانے کا اعلان کیا تھا جبکہ چیف جسٹس سپریم کورٹ انور ظہیر جمالی نے بھی عدالتوں کا تعمیراتی کام ستمبر 2016 تک مکمل کرنے کی ہدایت کی تھی تاہم تمام تر دعوں کے باوجود تاحال عدالتوں کی تعمیر نہ ہو سکی۔

محکمہ داخلہ سندھ نے ایک خط کے ذریعے انسداد دہشت گردی کورٹس کو 25 اکتوبر سے یکم نومبر تک نئی تعمیر شدہ عمارت میں منتقلی کی ہدایت بھی کر دی تھی لیکن تعمیر مکمل نہ ہونے سے کوئی عدالت منتقل نہ ہو سکی جس پر محکمہ داخلہ سندھ نے فیصلہ کیا کہ عدالتیں بننے کے بعد نئے ججز کو نئی عدالتوں میں تعینات کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :