ہنر مند ہونے سے معیار زندگی میں مثبت تبدیلی آتی ہے‘ ہنر مند معاشرے کی تشکیل میں ٹیکنیکل سینٹرز ریڑھ کی ہڈی کا کردار ادا کررہے ہیں

ڈاکٹر کہور خان کاآل بلوچستان ٹیکنکل سٹاف ایسوسی ایشن بلوچستان کے حلف برداری کے موقع پر تقریب سے خطاب

منگل 15 نومبر 2016 18:44

کوئٹہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 نومبر2016ء) آل بلوچستان ٹیکنیکل سٹاف ایسوسی ایشن بلوچستان کے حلف برداری کی تقریب کوئٹہ ٹی ٹی سی میں منعقد ہوا ۔ تقریب کے مہمان خاص سیکرٹری لیبر اینڈ مین پاور ڈاکٹر کہور خان تھے۔ انہوں نے کابینہ کے صدر میر محمد اعظم رئیسانی ، جنرل سیکرٹری خیر محمد رند سمیت مرکزی کابینہ اور یونٹوں سے حلف لیا ۔

اس موقع پر سیکرٹری لیبر اینڈ مین پاور نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہنر مند ہونے سے معیار زندگی میں مثبت تبدیلی آتی ہے ہنر مند معاشرے کی تشکیل میں ٹیکنیکل سینٹرز ریڑھ کی ہڈی کا کردار ادا کررہے ہیں ۔ جدید دور کے ضرورتوں کو مد نظر رکھتے ہوئے مارکیٹ کے مطابق ہنر مند افراد پیدا کرکئے ہی بلوچستان سے بے روزگاری کو کسی حد تک کم کرسکتے جس سے معیشت پر مثبت اثرات پڑیں گے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ استاد ایک تخلیق کار ہے نوجوانوں کو اس قابل بناتی ہے کہ وہ ملکی اور بین الاقوامی مارکیٹ میں اپنے ہنر مندی کے ذریعے اپنے آپ کومنوائے۔ اس موقع پر خیر محمد رند ، علی نواز شاہوانی ، میر نجیب الرحمن شاہوانی ودیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ملازمین اپنے صفوں میں اتحاد و اتفاق برقرار رکھیں تب ہی حقوق کا حصول ممکن ہے ‘ دنیا میں وہی قومیں ترقی کی منازل طے کرتی ہے جو تعلیم و تربیت کے ساتھ ساتھ اپنے مارکیٹوں کے مطابق ہنر مند افراد پیدا کرے اس وقت چائنا کی مارکیٹ پوری دنیا پر چھائی ہوئی ہے تو اس کی سب سے بڑی وجہ ٹیکنیکل افراد کی ہے اگر ہم صوبے میں نوجوانوں کو سرکاری ملازمتوںکی بجائے ان کو اپنے پائوں پر کھڑا کرے تو ہم نہ صرف صوبہ بلکہ ملک اور بین الاقوامی طور پر زرمبادلہ کماسکتے ہیں ۔

ملازمین کے مسائل حل کرنے کے ساتھ ساتھ جدید کورسوں کے ذریعے اسٹاف کو ٹریننگ دی جائے تاکہ وہ جدید دور سے ہم آہنگ ہوسکیں ۔

متعلقہ عنوان :