ڈینگی ایس او پیز کی خلاف ورزی پرجنوری سے نومبر کے دوران 316ٹائر شاپس، کباڑخانے سربمہر، سات لاکھ ر وپے جرمانہ

منگل 15 نومبر 2016 18:48

راولپنڈی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 نومبر2016ء) ڈی سی او راولپنڈی طلعت محمود گوندل کی ہدایت پر کاروائی کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ آفیسر ماحولیات محمد اظہر اقبال نے جنوری سے نومبر2016 تک ڈینگی لاوا ملنے اور ڈینگی سے بچائو کے ایس او پیز کے مطابق اقدامات نہ کرنے پر 316ٹائر شاپس اور کباڑخانوں کو سر بمہر کیا، 107کو نوٹس جاری کئے، 23کے خلا ف ایف آئی آردرج کرائی اور مجموعی طور پر سات لاکھ، 45ہزار اور 120روپے جرمانہ عائد کیا۔

(جاری ہے)

محکمہ ماحولیات کی کارکردگی کے بارے میں بریفنگ دیتے ہوئے ڈسٹرکٹ آفیسر ماحولیات محمد اظہر اقبال نے کہاکہ محکمہ ماحولیات کی ٹیمیں روزانہ کی بنیاد پر ٹائر شاپس اورکباڑخانوںکے دورے کرتیں ہیں۔ یکم جنوری سے 12 نومبر 2016 تک مجموعی طور پر ٹائر شاپس اور کباڑخانوں کے 25,545 دورے کئے جن کے دوران ان جگہوں پر ڈینگی لاروا کی چیکنگ کی گئی اور ڈینگی لاروا کی فزائش کی 1452 ممکنہ جگہوں کو تلف کیا گیا۔ انہوںنے کہاکہ ڈینگی کے خاتمہ کیلئے تمام ادارے مشترکہ کوششیں کر رہے ہیں جس سے راولپنڈی میں ڈینگی لاروا کی افزائش کی روک تھام میں مدد ملی ہے اور شہریوں سے بھی اپیل ہے جب بھی گھر سے باہر جائیں تو مچھر بھگائو لوشن کا استعمال ضروری طورپر کریں۔

متعلقہ عنوان :