سیکرٹری زراعت پنجاب کی محکمہ زراعت کو فیس بک پیج کے ذریعے جدید زرعی معلومات کی رسائی یقینی بنانے کی ہدایت
منگل 15 نومبر 2016 18:49
(جاری ہے)
میلہ کے اختتام پر محکمہ زراعت پنجاب کے فیس بک پیج کو جوائن کرنے والے کسانوں اور طلباء و طالبات میںقیمتی انعامات تقسیم کئے گئے۔
وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کے کسان پیکج کے تحت پنجاب حکومت 80 ارب روپے کے بلاسود قرضوں کے اجراء کے علاوہ 5 لاکھ کاشتکاروں کو 110 روپے میں سمارٹ فون بھی فراہم کر رہی ہے جس سے صوبہ پنجاب کے لاکھوں کاشتکار مستفید ہوں گے۔ زرعی تحقیق کے نتائج، فصلوں کے ٹیکنالوجی پیکج ،حکومتی ترغیبات،موسمیاتی تبدیلیوں کی معلومات اور منڈیوں کے بھائوکے متعلق کاشتکاروں کو بروقت آگاہی دینے کے لئے توسیعی سروس کو فعال بنانے کے علاوہ جدید ذرائع ابلاغ کا موثر استعمال وقت کی اہم ضرورت ہے۔ موجودہ ترقی یافتہ دور میں ترقی پسند کاشتکاروں کے ساتھ ناخواندہ اور کم تعلیم یافتہ کاشتکاروں تک اخبارات و جرائد کے علاوہ ریڈیو ، ٹیلی ویژن، ہیلپ لائن،سمارٹ فون کے ذریعے آڈیو ٹیکسٹ میسجنگ سروس، ویب سائٹ، فیس بک، گوگل پلس، ٹویٹر اور لنکڈ اِن کے ذریعے جدید زرعی معلومات کی فراہمی ممکن ہے۔ یہ حقیقت ہے کہ زرعی تحقیق کے نتائج سے کاشتکاروں کو مستفید کرنے کیلئے اسے بلاتاخیر کاشتکاروں تک پہنچانا انتہائی ضروری ہے تاکہ کاشتکار جدید زرعی ٹیکنالوجی سے استفادہ کرکے مستقل بنیادوں پر فی ایکڑ پیداوار میں اضافہ کرسکیں۔ پنجاب کے زرعی تحقیقاتی اداروں اور بین الاقوامی تحقیقاتی اداروں میں موثر رابطہ کے ذریعے جدید زرعی ٹیکنالوجی پیکج کاشتکاروں کی دہلیز تک پہنچانے کیلئے موثر اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ محکمہ زراعت پنجاب کی طرف سے جدید ذرائع ابلاغ کے استعمال کے ذریعے کاشتکاروں کی دہلیز تک زرعی جدید ٹیکنالوجی کی منتقلی کے لئے بھر پور کوشش کی جارہی ہے اور تمام دستیاب ذرائع اور وسائل استعمال کئے جا رہے ہیں۔ پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کے ذریعے زرعی ہیلپ لائن کو فعال کیا گیا ہے اورکاشتکاروں کی لائیو کالز کو زرعی ماہرین کے موبائل نمبرز پر منتقل کر کے روزانہ 12 گھنٹے فنی رہنمائی فراہم کی جارہی ہے۔ کاشتکار جدید ذرائع ابلاغ سے استفادہ کر کے زرعی سائنسدانوں اور ماہرین سے اپنے روابط کو مستحکم بناکرجدید زرعی معلومات اور ٹیکنالوجی کے استعمال کے متعلق آگاہی حاصل کریں گے ۔کاشتکاروں کی مختلف فصلوں کی پیداوار میں اضافہ سے دیہی علاقوں میں ترقی کے ذریعے ملکی معیشت کو استحکام حاصل ہوگا۔مزید اہم خبریں
-
ہم اربوں ڈالر یوکرین اور روس کے کسانوں کو تو دے دیتے ہیں تاہم چند ہزار اپنے کسانوں کو نہیں دے رہے
-
ہم نئی جماعت نہیں لا رہے،بس ملک کو ایک نئی سوچ کی ضرورت ہے
-
وہ ڈاکو جنہوں نے گندم امپورٹ کی، جو کسان کے گلے پر چھری پھیر رہے ہیں انہیں اسلام آباد میں الٹا لٹکائیں
-
اگر انتخابی نظام اور نئے الیکشن کی بات ہوتی ہے توسب بات کریں گے
-
SECP ایس ا ی سی پی کا انشورنس سیکٹر میں IFRS 17 لاگو کرنے پر زور
-
میں اگر پروآرمی یا پروانسٹیٹیوٹ ہوں تو میں بالکل پرو آرمی ہوں
-
وزیراعظم شہبازشریف سے چیئرمین بزنس مین گروپ محمد زبیر موتی والا کی سربراہی میں کراچی چیمبر کے وفد کی ملاقات، پاکستان میں کاروباری برادری کو درپیش مختلف مسائل کے حوالے سے بریفنگ
-
آصف علی زرداری سے آسٹریلیا کے ہائی کمشنر نیل ہاکنز کی ملاقات
-
کسی عمومی کمیٹی کے اوپر خصوصی کمیٹی کی تشکیل درست نہیں ،سپیکر قومی اسمبلی
-
متحدہ عرب امارات میں پاکستان سفارت خانہ ابوظہبی کی جانب سے یوم پاکستان کی مناسبت سے استقبالیہ کا اہتمام
-
بے ضابطگیوں اور آزادانہ مشاہدے پر پابندیوں نے انتخابی عمل پر شکوک و شہبات کو بڑھا دیا
-
ڈاکٹر سید ابراہیم رئیسی کا دورہ اسلام آباد،پاک ایران کا مشترکہ اعلامیہ جاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.