پشاور کی تعمیر وترقی میں 20ارب روپے سیزائدرقم خرچ کرکے عنایت اللہ خان نے عوام کے دل جیت لیے ،بحراللہ خان

منگل 15 نومبر 2016 19:13

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 15 نومبر2016ء) ڈپٹی جنرل سیکرٹری جماعت اسلامی صوبہ خیبرپختونخوا بحراللہ خان نے کہا ہے کہ پشاور کی تعمیر وترقی میں 20ارب روپے سے زیادہ رقم خرچ کرکے وزیر بلدیات عنایت اللہ خان نے پشاور کے عوام کے دل جیت لیے ہیں۔ عنایت اللہ خان واقعی محسن پشاور ہیں ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنی رہائشگاہ میں پارٹی کے منتخب نمائندوں کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

اس موقع پرڈسٹرکٹ ممبر حاجی طاہر زرین ، کونسلرز جمشید منیر، فضل واحد، ہمایون خان اور دیگر ذمہ داران بھی موجودتھے۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے بحراللہ خان نے کہاکہ پشاور 1947ء سے اب تک نظر انداز کیا گیا تھا لیکن موجودہ حکومت کے وزیر اعلیٰ پرویز خٹک اور وزیر بلدیات کے خصوصی توجہ سے پشاور کے تمام یونین کونسلوں میں ایم ایس پی پراجیکٹ کے ذریعے جدید ڈرینج سسٹم اور صاف پانی کے منصوبوں پر کم ازکم 13ارب روپے خرچ ہوئے ، میگا پراجیکٹ میں رینگ روڈ ، حیات آباد تا جی ٹی روڈ کا اپ لفٹ پروگرام ، موٹروے چوک تا چارسدہ روڈ رینگ روڈ ، چرگانو چوک تا بخشی پل روڈ کی تعمیر و مرت چارسدہ روڈ اور ہیڈبرج ، رینگ روڈ ، پچگی روڈ اورہیڈ ، حیات آباد باپ پشاور ، یونیورسٹی روڈ کشادگی کا منصوبہ ، پشاور 12پارک کی تعمیر ترقی موٹروے چوک پارک کے علاوہ ڈبلیو ایس ایس پی کے ذریعے ٹیوب ویلز کا بہترین نطام اور ویسٹج ڈسپوزل کا نظام اور پشاور گرین اینڈ کلین پراجیکٹ کے ذریعے لاکھوں پودوں کی جی ٹی روڈ پر اگائی کا پروگرام سے پشاور کی خصوبصورتی بحال ہوگئی ااور جماعت اسلامی اور تحریک انصاف کی حکومت 2017ء کے اختتام پشاور کو دنیا کے جدید شہروں کی صف میں کھرا کریگی ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ ہم وزیر اعلیٰ پرویز خٹک اور وزیر بلدیات عنایت اللہ خان کا شکریہ ادا کرتے ہیں کہ انہوں نے پشاور کی تعمیر وترقی پر خصوصی توجہ دی ہے۔

متعلقہ عنوان :