پنجاب بھر میں653ٹریفک حادثات میں9ا فراد جاں بحق،773زخمی

منگل 15 نومبر 2016 19:17

لاہور۔15 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 نومبر2016ء) پنجاب کے مختلف مقامات پرگزشتہ روز653ٹریفک حادثات میں9افراد جاں بحق جبکہ471 شدید زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر نزدیکی ہسپتالوںمیں منتقل کیا گیا جبکہ293 معمولی زخمیوں کوریسکیوٹیموں نے جائے حادثہ پر فوری ابتدائی طبی امداد فراہم کی، ریسکیو 1122کے صوبائی مانیٹرنگ سیل کو موصول ہونے والی ایمرجنسی کالز کے مطابق درالحکومت127متاثرین کے ساتھ پہلے ،فیصل آباد65حادثات میں79متاثرین کے ساتھ دوسرے اورگوجرانوالہ35 حادثات میں42متاثرین کے ساتھ تیسرے نمبرپررہا۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ ان ٹریفک حادثات کے کل773متاثرین میں639مرد اور293خواتین شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :