Live Updates

تحریک انصاف کو پارلیمنٹ کے بائیکاٹ کا فیصلہ واپس لینا چاہئے ،طاہرمحمود اشرفی

منگل 15 نومبر 2016 19:17

لاہور۔15 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 نومبر2016ء) پاکستان علماء کونسل کے مرکزی چیئرمین اور وفاق المساجد پاکستان کے صدر حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے کہا ہے کہ پاک ترک تعلقات دوقوموں کے تعلقات ہیں ،ترک صدر پاکستانی قوم کے مہمان ہیں ان کو خوش آمدید کہیں گے، تحریک انصاف کو پارلیمنٹ کے بائیکاٹ کا فیصلہ واپس لینا چاہئے۔ یہ بات انہوںنے اپنے ایک بیان میں کہی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پاکستان کی سیاسی ،مذہبی جماعتوں کو اپنے اختلافات کانشانہ دوست ممالک کو نہیں بنانا چاہئے۔ اس سے قبل سی پیک پر چین اور اب ترک صدر کی پاکستان آمد پر ترکی کے حوالے سے بعض سیاسی جماعتوں اور قائدین کے خیالات قومی مفاد کے برعکس ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ حزب اختلاف کی جماعتوں کو عمران خان کو مشترکہ پارلیمنٹ کے اجلاس میں لانے کیلئے کوشش کرنی چاہئے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات