یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسزکادوسرا کانووکیشن کل ہوگا،گورنر پنجاب مہمانِ خصوصی ہوں گے

منگل 15 نومبر 2016 19:21

لاہور۔15 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 نومبر2016ء) یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کا دوسرا کانووکیشن کل(بروز جمعرات) یونیورسٹی کے شمس آڈیٹوریم میں منعقد ہوگا۔ جس میںتقریباً 200سے زائد طلبہ کو ڈگریاں اور گولڈ میڈل دیے جائیں گے۔کانووکیشن کے مہمان خصوصی گورنر پنجاب ملک محمد رفیق رجوانہ ہوں گے۔

(جاری ہے)

یو ایچ ایس کے دوسرے کانووکیشن میں جن کامیاب طلبہ کو اسناد عطا کی جائیں گی ان میں پی ایچ ڈی کی04، ایم فل کے 134، ماسٹر آف سرجری کے 43،ایم ایچ پی ای کے 07، ڈاکٹر آف میڈیسن کے 02اور ماسٹر آف ڈینٹل سرجری کے 04طلبہ شامل ہیں۔ ان کے علاوہ مختلف پروگرامز میں نمایاں پوزیشنز حاصل کرنے والی16طلبہ کو "بیسٹ گریجویٹ گولڈ میڈل"سے بھی نوازا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :