صحافی کالونی میں ایف بلاک کے ممبران کو پلاٹوں کی الاٹمنٹ کا عمل رکوانے کی درخواست ناقابل سماعت قرار ،خارج کر دی گئی

منگل 15 نومبر 2016 19:24

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 15 نومبر2016ء) لاہور ہائیکورٹ نے صحافی کالونی میں ایف بلاک کے 295 ممبران کو پلاٹوں کی الاٹمنٹ کا عمل رکوانے کی درخواست ناقابل سماعت قرار دیتے ہوئے خارج کر دی۔ لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس عائشہ اے ملک نے کیس کی سماعت کی۔

(جاری ہے)

درخواست گزار لاہور پریس کلب کے ممبر صلاح الدین اولکھ کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ پنجاب جرنلسٹ ہائوسنگ فائونڈیشن پریس کلب کے 295 ممبروں کو پلاٹ الاٹ کرنے جا رہا ہے، ان 295ممبران کی پریس کلب کی ممبر شپ 2007ء میں ہوئی جبکہ درخواست گزار بھی 2007ء میں پریس کلب کا ممبر بنا تاہم بعد میں درخواست گزار کی ممبرشپ سکروٹنی کے بعد منسوخ کر دی گئی اور اب اسے پلاٹ الاٹ نہیں کیا جا رہا لہٰذا معزز عدالت سے استدعا ہے کہ صحافی کالونی ایف بلاک کے پلاٹوں کی الاٹمنٹ کا تمام عمل غیرقانونی قرار دے کر کالعدم کیا جائے۔

جس پر فاضل عدالت نے ریمارکس دیئے کہ ممبرشپ پریس کلب کا معاملہ ہے، درخواست گزار کو پریس کلب سے ہی رجوع کرنا چاہیے۔عدالت نے ایف بلاک کے پلاٹوں کی الاٹمنٹ کا عمل رکوانے کی درخواست ناقابل سماعت قرار دے کر مسترد کر دی۔

متعلقہ عنوان :