قائداعظم ٹرافی، ایس این جی پی ایل نے پی آئی اے کو 6 وکٹوں سے ہرا دیا، کے آر ایل اور این بی پی کے درمیان میچ ڈرا

منگل 15 نومبر 2016 19:32

قائداعظم ٹرافی، ایس این جی پی ایل نے پی آئی اے کو 6 وکٹوں سے ہرا دیا، ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 نومبر2016ء) قائد اعظم کرکٹ ٹرافی میں ایس این جی پی ایل نے پی آئی اے کو 6 وکٹوں سے ہرا دیا، کے آر ایل اور این بی پی کے درمیان میچ ڈرا ہو گیا۔

(جاری ہے)

اقبال سٹیڈیم فیصل آباد میں کھیلے گئے میچ کے چوتھے اور آخری روز پی آئی اے کی ٹیم اپنی دوسری اننگز میں 189 رنز بنا کر آئوٹ ہو گئی اور اس نے ایس این جی پی ایل کو فتح کیلئے مجموعی طور پر 157 رنز کا ہدف دیا، محمدعمران نے 5 اور عزیزاللہ نے 4 وکٹیں لیں، جواب میں ایس این جی پی ایل نے مطلوبہ ہدف 4 وکٹوں پر پورا کیا، افتخاراحمد 65 رنز بنا کر نمایاں رہے۔

کے آر ایل سٹیڈیم، راولپندی میں کھیلے گئے میچ کے آخری روز این بی پی کی ٹیم کے آر ایل کی پہلی اننگز 503 رنز کے جواب میں اپنی پہلی اننگز میں 228 رنز بنا کر آئوٹ ہو گئی، عثمان صلاح الدین نے شاندار سنچری سکور کی اور 108 رنز بنا کر نمایاں رہے، محمدعباس نے 5 وکٹیں لیں، کے آر ایل نے دوسری اننگز میں 4 وکٹوں پر 197 رنز بنائے تھے، شعیب احمد منہاس 116 رنز بنا کر ٹاپ سکورر رہے۔

متعلقہ عنوان :