پاکستان کے خطے کے دیگر ممالک کی نسبت پٹرولیم مصنوعات کی کم ترین قیمتیں برقرار رکھی ہیں ، صارفین کو ہر ممکن ریلیف دیا جا رہا ہے ‘ وزارت پٹرولیم تیل اور گیس کے نئے ذخائر کی دریافت پر خصوصی توجہ دے، اسحاق ڈار

موسم سرما کے دوران گھریلو اور صنعتی صارفین کیلئے گیس کا پریشر برقرار رکھنے کیلئے ہر ممکن کوشش کی جائیگی، شاہد خاقان عباسی وفاقی وزیر خزانہ اور وزیر پٹرولیم و قدرتی وسائل کا مشترکہ اجلاس سے خطاب

منگل 15 نومبر 2016 19:32

پاکستان کے خطے کے دیگر ممالک کی نسبت پٹرولیم مصنوعات کی کم ترین قیمتیں ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 15 نومبر2016ء) و فاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان کے خطے کے دیگر ممالک کی نسبت پٹرولیم مصنوعات کی کم ترین قیمتیں برقرار رکھی ہیں اور وزیر اعظم کی ہدایت پر صارفین کو ہر ممکن ریلیف دیا جا رہا ہے ‘ وزارت پٹرولیم تیل اور گیس کے نئے ذخائر کی دریافت پر خصوصی توجہ دے تاکہ آئیل کی درامد کو کم کر کے قومی خزانہ پر بوجھ کم کیا جاسکے ‘ شاہد خاقان عباسی نے کہاکہ موسم سرما کے دوران گھریلو اور صنعتی صارفین کیلئے گیس کا پریشر برقرار رکھنے کیلئے ہر ممکن کوشش کی جائے گی۔

منگل کو وفاقی وزیر خزانہ نے وفاقی وزیر پٹرولیم و قدرتی وسائل شاہد خاقان عباسی کے ساتھ اجلاس کی صدارت کی۔ جس میں وزارت پٹرولیم کے حوالے سے مختلف اقدامات پر پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔

(جاری ہے)

وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے اس موقع پر کہا کہ پاکستان نے جنوبی ایشیاء کے ممالک بالخصوص بھارت اور بنگلہ دیش کی نسبت پٹرولیم مصنوعات کی کم ترین قیمتیں برقرار رکھی ہیں۔

وزیر اعظم کی ہدایت پر صارفین کو تمام ممکنہ ریلیف فراہم کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے وزارت پٹرولیم پر زور دیا کہ وہ تیل و گیس کے ذخائر کی دریافت پر بھرپور توجہ دیں تاکہ آئل کی برآمد وک کم کر کے قومی خزانہ پر بوجھ کو کم کیا جاسکے۔ وزیر خزانہ شاہد خاقان عباسی نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں استحکام برقرار رکھنے کی تعریف کی اور وزیر خزانہ کے ساتھ گیس سپلائی سسٹم پر گفتگو کی۔ انہوں نے کہاکہ موسم سرما کے دوران وزارت پٹرولیم گھریلو صارفین کے لئے گیس کا پریشر برقرار رکھنے کیلئے ہر ممکن کوشش کرے گی۔ انہوں نے وزیر خزانہ کو آگاہ کیا کہ وزارت پٹرولیم تیل و گیس کے ذخائر کی دریافت کے لئے سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی کر رہی ہے۔ …(رانا+و خ)