Live Updates

چوہدری سرور نے کر پشن میں ملوث سیاستدانوں پر تاحیات پابندی اور سزا کیلئے قانون سازی کا مطالبہ کر دیا

کر پشن کر نیوالوں کو ملک میں سیاست کر نے اور اسمبلیوں میں بیٹھنے کا کو ئی حق نہیں ‘تحر یک انصاف پانامہ لیکس کے متعلق سپر یم کورٹ کے فیصلوں کو تسلیم اور قبول کر یگی ‘ ملک میں کر پشن کے خاتمے پر تمام اپوزیشن جماعتیں متحد ہیں ‘حکومت ملک میں احتساب کیلئے تیار ہے اورنہ ہی پار لیمنٹ کردارکر رہی ہے ‘پانامہ لیکس کی تحقیقات میں حکومت سنجیدہ ہوتی تو چند ونوں میں تحقیقات ہوجاتی ، پاکستان تحریک انصاف کے رہنما کی میڈیا سے گفتگو

منگل 15 نومبر 2016 19:47

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 15 نومبر2016ء) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کر پشن میں ملوث سیاستدانوں پر تاحیات پابندی اور سزا کیلئے قانون سازی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ کر پشن کر نیوالوں کو ملک میں سیاست کر نے اور اسمبلیوں میں بیٹھنے کا کو ئی حق نہیں ‘تحر یک انصاف پانامہ لیکس کے متعلق سپر یم کورٹ کے فیصلوں کو تسلیم اور قبول کر یں گی ‘وزیر خزانہ اسحاق ڈار خود کہہ چکے ہیں کہ پاکستانیوں کے 200ارب ڈالرز سے زائد بیرون ممالک میں ہیں‘ہم چاہتے ہیں یہ دولت ملک میں واپس لائی جائے ‘ ملک میں کر پشن کے خاتمے پر تمام اپوزیشن جماعتیں متحد ہیں ‘حکومت ملک میں احتساب کیلئے تیار ہے اورنہ ہی پار لیمنٹ کردارکر رہی ہے ‘پانامہ لیکس کی تحقیقات میں حکومت سنجیدہ ہوتی تو چند ونوں میں تحقیقات مکمل ہو جا تی ۔

(جاری ہے)

منگل کے روز جہا نگیر بدر کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت کے بعد میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے چوہدری محمدسرور نے کہا کہ کر پشن کر نے اور بیرون ملک قومی دولت لوٹ کر آف شور کمپنیاں بنانیوالوں کو سیاست کر نے کا کوئی حق نہیں ایسے لوگوں پر سیاست میں حصہ لینے پر پابندی اور سزا کیلئے پار لیمنٹ کو قانون سازی کر نی چاہیے ۔ انہوں نے کہا کہ جب تک ملک سے کر پشن ختم نہیں ہوگی ہم کسی بھی صورت آگے نہیں بڑھ سکتے اور ملک اسی طرح مسائل کا شکار رہیگا ۔

انہوں نے کہا کہ تحر یک انصاف سمیت اپوزیشن کی تمام جماعتیں ملک سے کرپشن کے خاتمے اور پانامہ لیکس کی شفاف تحقیقات کے مطالبے پر متحد ہے اور اس میں کوئی شک نہیں کہ کر پشن کر نیوالے کا تعلق کسی بھی جماعت سے ہی کیوں نہ ہو انکے خلاف آئین وقانون کے مطابق ایکشن ہونا چاہیے ۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات