چوروں اور نادہندگان کے خلاف افسران پر مشتمل حیسکو کی خصوصی ٹیموں کا ریجن میں آپریشن جاری

منگل 15 نومبر 2016 19:43

حیدرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 نومبر2016ء) حیسکو کی جانب سے بجلی چوروں اور نادہندگان کے خلاف افسران پر مشتمل حیسکو کی خصوصی ٹیموں کا پورے حیسکو ریجن میں آپریشن جاری ہے اس سلسلے میںحیدرآباد ، نوابشاہ، قاضی احمد ، سکرنڈ، سیہون ،کوٹری ،جامشورو و دیگر مختلف علاقوں میںحیسکو کی خصوصی ٹیموںکی کارروائیاںواجبات کی عدم ادائیگی پر400بجلی کے کنکشن منقطع،4عدد ٹرانسفارمر اتار لئے گئے اور نادہندہ صارفین سے 7لاکھ 50ہزار روپے کے واجبات کی وصولی بھی کی گئی ہے اسکے علاوہ 250غیر قانو نی کنڈے ہٹائے گئے اور بجلی چوروں کے خلاف مروجہ قانون PPC 462-iکے تحت متعلقہ تھانوں میں لیٹر جمع کرادیئے گئے ہیں واضح رہے کہ آپریشن سرکل I-، حیدرآباد کے نادہندہ صارفین پر 21ارب 74کروڑ21لاکھ روپے کے واجبات ہیں جس میں سرکاری نادہندہ صارفین پر 7ارب 29کروڑ31لاکھ اور نجی نادہندہ صارفین پر14ارب 44کروڑ49لاکھ روپے کے واجبات ہیں۔