قا ئم مقام گورنر بلوچستان راحیلہ حمید خان درانی سے صوبائی وزیر تعلیم عبد الرحیم زیارتوال کی ملاقات

صوبے کی مجموعی صورتحال ،تعلیم کے شعبہ سے متعلق تبادلہ خیال

منگل 15 نومبر 2016 19:47

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 نومبر2016ء) قا ئم مقام گورنر بلوچستان راحیلہ حمید خان درانی سے صوبائی وزیر تعلیم عبد الرحیم زیارتوال نے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران صوبے کی مجموعی صورتحال اور خاص کر تعلیم کے شعبہ سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر صوبائی وزیر نے قائم مقام گورنر کو صوبہ کی تاریخ میں پہلی مرتبہ خاتون گورنر مقرر ہونے پر خوشی اور مسرت کا اظہار کیرتے ہوئے مبارکباد پیش کی ۔

دریں اثناء صوبائی وزیر ریونیوشیخ جعفر خان مندوخیل ، اراکن صوبائی اسمبلی منظور احمد خان کاکڑ، طاہر محمود ، محترمہ مصومہ حیات، محترمہ حسن بانو، سیکرٹری خزانہ ا کبر حسین درانی، آیت اللہ درانی، امجد رشید اور آغا جان ہمدرد نے علیحدہ علیحدہ ملاقات کی اور انہیں قائم مقام گورنر مقرر ہونے پر مبارکباد دی۔

متعلقہ عنوان :