مسلم لیگ (ن)2018ء کے انتخابات میں مکران کی تمام قومی وصوبائی نشستوں پر اپنے امیدوار کھڑے کریگی ،رکن بلوچستان اسمبلی حاجی میر اکبر آسکانی

منگل 15 نومبر 2016 19:53

مسلم لیگ (ن)2018ء کے انتخابات میں مکران کی تمام قومی وصوبائی نشستوں پر ..
تربت (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 نومبر2016ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رکن صوبائی اسمبلی حاجی میر اکبر آسکانی نے کہاہے کہ مسلم لیگ (ن)2018ء کے انتخابات میں مکران کی تمام قومی وصوبائی نشستوں پر اپنے امیدوار کھڑے کرے گی اور مکران کو قوم پرستوں کے ہاتھوں یرغمال ہونے نہیں دے گی ان خیالات کااظہار انہوں مکران کی معروف سیاسی وسماجی شخصیت ‘معروف ٹرانسپورٹررہنما میرہوتمان بلوچ کی عزیز واقارب ‘دوست واحباب اورسینکڑوں ساتھیوں سمیت مسلم لیگ (ن) میں شمولیت کے موقع پرپرہجوم پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر نواب شیرجان گچکی ‘حاجی مہیم ‘ حاجی دادشاہ ‘ حاجی محمد مکسر دشت ‘ اعجازپیرداد ‘ شاہ مرادرئیس ‘ تاجل بلوچ ‘ عبدالغنی حسن ‘ شریف بلوچ ‘ حاجی اصغر ‘احمدمیرکینگی‘فتح محمد ‘ عبدالقیوم جلال ‘ نیاز ‘ حاجی محمد یوسف ‘میردادمحمد ‘ ناکو نوربخش ‘حاجی ابراہیم بالیچہ ‘صابر محمد رحیم رند مند‘ ظریف بالیچہ ‘حاجی عبدالرسول ‘ جابر رودبن ‘ ٹھیکیدارمرادمحمد سمیت دیگر سینکڑوں شخصیات نے مسلم لیگ(ن) میں شمولیت کااعلان کیا ‘ میرہوتمان بلوچ نے کہاکہ35سال تک اقتدار پر براجمان قوم پرستی کے نعرہ بازوں نے قوم کو بد ترین جہالت اور پسماندگی کی دلدل میں دھکیل دیا ہے ، ان کے ادوار میںعلاقے میں بنیادی انسانی ضروریات ناپید ہوکر رہ گئی ہیں حالانکہ جتنے فنڈز انہیں مکران کی ترقی کے مد میں ملے ہیںاس حساب سے تو مکران کو آج پیرس بن جانا چاہیے تھا مگر آج صورتحال یہ ہے کہ خطے کے سادہ لوح عوام سکول ‘ ہسپتال حتیٰ کہ پینے کے صاف پانی سے بھی محروم ہیں جبکہ اربوں کے روپے فنڈز ذاتی جیبوں کی نذر ہو گئے ہیں ، نوجوانوں کو اچھی تعلیم دینے اور ہاتھوں میں قلم تھمانے کی بجائے آزادی کا نعرہ دے کر ان کے ہاتھوں میں بندوق تھما کر علاقے کو انتشار اوورر بدامنی کی آگ میں جھونکنے والے بھی یہی قوم پرست قوتیں ہیں جن کی وجہ سے پورا علاقہ میدان جنگ بنا ہوا ہے ‘ رکن صوبائی اسمبلی حاجی میراکبر آسکانی نے میاں نوازشریف اورنواب ثناء اللہ زہری کی طرف سے میرہوتمان بلوچ کو اپنے ساتھیوں وخاندان سمیت مسلم لیگ (ن) میں شمولیت پرمبارکبادپیش کی ‘ انہوں نے کہاکہ اب مکران کو ترقی دشمن قوم پرستوں کے ہاتھوں یرغمال ہونے نہیں دیاجائے گا ‘ مکران کی سیاست ابتداء سے انہی قوم پرستوں کے ہاتھوں میں رہی ہے مگر مکران انتہائی پسماندگی کاشکار ہے ‘نوجوانوں کو اپنی سیاست کیلئے استعمال کیاگیا اورانہیں علم کے بجائے بندوق کے راستے پرلگایا گیا ہمارا مقصد قوم کی خدمت ہے یہی عناصر ہروقت ہمارے راستے میں روڑے اٹکاتے رہے مگر ہم اپنے مشن کوجاری رکھیںگے ۔

متعلقہ عنوان :