جامعہ گجرات میں انٹر فیکلٹی کرکٹ ٹورنامنٹ کے اختتام پر تقریب تقسیم انعامات کا انعقاد

منگل 15 نومبر 2016 20:03

گوجرانوالہ۔15 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 نومبر2016ء) جامعہ گجرات کی ڈائریکٹوریٹ آف سپورٹس کے زیر اہتمام انٹر فیکلٹی کرکٹ ٹورنامنٹ کے اختتام پر ایک پر وقار تقریب تقسیم انعامات کا انعقاد کیا گیا۔ اس کرکٹ ٹورنامنٹ میں جامعہ گجرات کے تمام شعبہ جات کے اساتذہ پر مشتمل ٹیموں نے حصہ لیتے ہوئے کھیلوں کے فروغ کے لیے اپنی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔

جامعہ گجرات اپنے اساتذہ و طلبہ میں تعلیم و تدریس کے اعلیٰ معیار کو پروان چڑھاتے ہوئے ان کی جسمانی و ذہنی صحت کے لیے مختلف کھیلوں میں بھی ان کی دلچسپی کو قائم کرنے میںبھی کوشاں ہے۔ ڈائریکٹر سپورٹس جامعہ گجرات شیخ عبدالرشید نے تقریب تقسیم انعامات کے موقع پر کہا کہ معاشرہ سے عدم برداشت اور تشدد جیسے منفی روّیوں سے نجات حاصل کرنے کے لیے کھیلوں کے میدانوں میں سرگرمیاں اور رونقیں بحال کرتے ہوئے نوجوان نسل کو کھیلوں کی افادیت سے آگاہ کرنا ضروری ہے۔

(جاری ہے)

تقریب تقسیم انعامات کے مہمانان گرامی میں وائس چیئرمین ضلعی سپورٹس بورڈ چوہدری ظہور الٰہی اور پرنسپلاین ایس ایم سی پروفیسر ڈاکٹر ظفر اقبال گِل شامل تھے۔ جامعہ گجرات کے زیر اہتمام انٹر فیکلٹی کرکٹ ٹورنامنٹ کی فاتح فیکلٹی برائے بزنس و ایڈ منسٹریٹو سائنسز کی ٹیم قرار پائی جبکہ رنر اپ کا اعزاز فیکلٹی برائے کمپیوٹنگ سائنسز کی ٹیم نے اپنے نام کیا۔ شیخ عبدالرشید، چوہدری ظہور الٰہی اور ڈاکٹر ظفر اقبال گِل نے جیتنے والی ٹیموں کو ٹیم ٹرافی اور انعامات سے نوازا۔

متعلقہ عنوان :